نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزارت خارجہ @ForeignOfficePk کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو @SecRubio نے نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کو آج رات فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعلقات اور حالیہ علاقائی اور… pic.twitter.com/jw9VOQz0dz
— Tahir Khan (@taahir_khan) September 13, 2025
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت کی۔
پاکستانی اور امریکی وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔














