نلتر ویلی میں دوسری ’جی بی گراس اسکی چیمپیئن شپ‘ کا اختتام، شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کی دلکش وادی نلتر میں دوسری گراس اسکی چیمپیئن شپ شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔

ایونٹ میں پیریلل جائنٹ سلالوم اور جائنٹ سلالوم کے دلچسپ مقابلے شامل تھے جنہیں دیکھنے کے لیے مقامی شائقین کے ساتھ ساتھ گلگت شہر سے بھی بڑی تعداد میں مہمان شریک ہوئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر کموڈور (ر) شاہد ندیم، نائب صدر ونٹر اسپورٹس فیڈریشن پاکستان تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے مقابلے نہ صرف نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ گلگت بلتستان کی سیاحتی اہمیت کو بھی دنیا بھر میں اجاگر کرتے ہیں۔

grass skiing in pakistan naltar

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کے ایونٹس کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تو یہ خطہ مستقبل میں سرمائی اور گرمیوں دونوں موسموں میں ایڈونچر اسپورٹس کا اہم مرکز بن سکتا ہے۔

مقابلوں میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پیریلل جائنٹ سلالوم میں سجاد احمد نے 30.39 سیکنڈز کے سب سے کم وقت میں ہدف مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نزیر شاہ نے 30.83 سیکنڈ کے ساتھ دوسرا نمبر حاصل کیا۔ تیسرے نمبر پر سیف اللہ رہے جنہوں نے 32.68 سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت میچ اس بار نیا تجربہ ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

اسی طرح جائنٹ سلالوم کے مقابلے میں بھی سجاد احمد نے اپنی برتری برقرار رکھی اور پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ نزیر شاہ ایک بار پھر دوسرے نمبر پر رہے۔ تیسرے نمبر پر اس بار پاک فضائیہ کے کھلاڑی سیف اللہ اور عبدالرزاق مشترکہ طور پر رہے جنہوں نے ایک ہی وقت میں ریس مکمل کی۔

چیمپیئن شپ کا اختتام رنگا رنگ تقریب پر ہوا جس میں فاتح کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے فروغ اور گلگت بلتستان کی ایڈونچر ٹورازم کو اجاگر کرنے کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر

واشنگٹن مذاکرات کے بعد لبنان اور اسرائیل جامع معاہدے کے قریب؟ سفارتی پیشرفت کے باوجود بڑے چیلنجز برقرار

تھائی لینڈ میں غیر ملکیوں کی خفیہ کاروباری سرگرمیوں اور شیل کمپنیوں کے خلاف بڑا آپریشن 

مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی

مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی