پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کے پیش نظر پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 16 سے 19 ستمبر کے دوران دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
16 تا 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، شہریوں کو احتیاط اور تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت۔#PDMAPunjab #WeatherAdvisory #FloodSafety #Punjab #StaySafe pic.twitter.com/xyL5OS3qLr
— PDMA Punjab Official (@PdmapunjabO) September 14, 2025
متاثرہ دیہات اور جانی نقصان
ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق حالیہ سیلابی صورتحال کے نتیجے میں مجموعی طور پر 45 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ مختلف حادثات میں 104 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اب تک 4700 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں جن میں دریائے چناب کے کنارے 2475 دیہات اور دریائے راوی کے قریب 1458 دیہات شامل ہیں۔
ڈیمز میں پانی کی صورتحال
ریلیف کمشنر کے مطابق بڑے ڈیمز اپنی گنجائش کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ منگلا ڈیم 93 فیصد، تربیلا ڈیم 100 فیصد بھر چکا ہے جبکہ بھارتی ڈیمز میں بھی پانی کی سطح تشویشناک حد تک بلند ہے۔
بھاکڑا ڈیم 88 فیصد، پونگ ڈیم 94 فیصد اور تھین ڈیم 88 فیصد تک بھر چکے ہیں۔