قطر میں عرب-اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس آج، اسرائیلی جارحیت پر مشترکہ حکمتِ عملی تیار ہوگی

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اتوار کو عرب-اسلامی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہورہا ہے، جس میں پاکستان، سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔

اجلاس میں اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال پر غور اور آئندہ سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پاکستان کی نمائندگی

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے ہیں جہاں قطری اور پاکستانی سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔پاکستان کے مستقل نمائندہ او آئی سی فواد شیر بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

اسحاق ڈار اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور اسرائیلی جارحیت کو کھلے عام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیں گے۔

سعودی عرب کا مؤقف

اس سے قبل ہفتے کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی دوحہ پہنچے، جہاں انہوں نے وزرائے خارجہ کے تیاری اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل بمقابلہ قطر: کیا خطہ بڑے تنازعے کی طرف بڑھ رہا ہے؟

سعودی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی حملے کو ’جارحانہ کارروائی‘ قرار دیا اور قطر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے۔

اسرائیلی حملہ اور ردعمل

گزشتہ ہفتے دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حماس حکام کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

یہ حملہ قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے طور پر عرب اور اسلامی دنیا میں شدید مذمت کا باعث بنا۔

اجلاس کا ایجنڈا

اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد تیار کی جائے گی جبکہ آئندہ پیر کو ہونے والے سربراہی اجلاس کا ایجنڈا بھی طے کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ خطے میں سلامتی کی صورتحال اور مشترکہ حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا۔

سربراہی اجلاس

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پیر کو دوحہ میں ہونے والے عرب-اسلامی سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے، جس میں 50 سے زائد ممالک کے سربراہان متفقہ اور مضبوط ردعمل دینے پر غور کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ