نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دوحہ میں اہم سفارتی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے قطر پر حملے پر عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شرکت
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایمرجنسی ’عرب اسلامک سمٹ‘ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے لیے دوحہ میں موجود ہیں، جہاں وہ مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met today with Malaysia’s Foreign Minister Dato’ Seri Mohamad Hasan on the sidelines of the Emergency #ArabIslamicSummit preparatory meeting in Doha.
They strongly condemned Israeli strikes on… pic.twitter.com/Q44bZksJ23
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 14, 2025
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں اسرائیل کے قطر اور دیگر مسلم ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور انہیں عرب ممالک کی خودمختاری و بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
Deputy PM & FM Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met on the sidelines of the Foreign Ministers’ preparatory meeting for the Emergency #ArabIslamicSummit with his Iranian counterpart, Foreign Minister Abbas Araghchi @araghchi.
They strongly condemned Israel’s unprovoked… pic.twitter.com/j8FgryVNQq
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 14, 2025
رہنماؤں نے فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد آزادی کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری دہرا معیار ترک کرکے اسرائیل کو اس کے جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
رہنماؤں نے اس موقع پر عرب لیگ اور او آئی سی کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا اور عرب اسلامک سمٹ کو موجودہ نازک صورتحال میں بروقت اور اجتماعی لائحہ عمل کے لیے ناگزیر قرار دیا۔