ایک، ایک روپے مانگ کر لکھ پتی بننے والا شوکت بھکاری ٹریفک حادثے میں ہلاک، پرانی ویڈیو بھی وائرل

پیر 15 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

پاکستان کا امیر ترین بھکاری روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنی منفرد گداگری سے مشہور ہونیوالے شوکت بھکاری کا تعلق ضلع مظفرگڑھ سے تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے جھینگر ماڑھا کے قریب پیش آنے والے حادثے میں شوکت بھکاری زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ان کی موٹر سائیکل ایک لوڈر رکشے سے ٹکرا گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: بھکاری کے پاس پیسے دیکھ کر اسے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

شوکت بھکاری اپنے انوکھے انداز سے بھیک مانگنے کے باعث پورے ملک میں جانے جاتے تھے۔

وہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں گفتگو کر کے بھیک مانگتے اور اسی وجہ سے شہرت حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ صرف ایک روپے کی بھیک مانگتے تھے جس کی کسی کے نزدیک کوئی خاص اہمیت نہیں ہوتی اور یوں بیشتر لوگ انہیں 5 سے 10 روپے دیدیتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتقال کے وقت ان کے بینک اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے موجود تھے جبکہ وہ کئی ایکڑ زمین کے بھی مالک تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور ٹریفک پولیس نے ایک دن میں 11 بچوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے چنگل سے بچالیا

چند سال قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے خود کو ملتان کی سڑکوں کا شہزادہ کہتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ 4 سال سے انگریزی بول کر بھیک مانگ رہے ہیں۔

ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لاکھوں مرتبہ دیکھی گئیں، جبکہ انہوں نے ڈیم فنڈ مہم میں 10 ہزار روپے عطیہ بھی کیا تھا۔ اس عطیے کے بعد انہیں نیب کی تحقیقات کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

شوکت بھکاری کے مطابق نیب حکام نے انہیں دفتر بلا کر ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی تاکہ رقم کے ذرائع کا پتا چلایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟