لاہور ٹریفک پولیس نے ایک دن میں 11 بچوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے چنگل سے بچالیا

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹریفک پولیس لاہور نے اینٹی بیگنگ اسکواڈ کی کارروائی کے دوران ایک دن میں 11 بچوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے چنگل سے بازیاب کرا کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ایدھی ہومز کے حوالے کر دیا۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق، یہ کارروائی سی ٹی او لاہور کے خصوصی احکامات پر کی گئی، جس کا مقصد لاہور شہر سے پیشہ ور بھکاریوں کا مکمل خاتمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں بھکاری مافیا ’چیفس‘ کے گرد شکنجہ مزید سخت

 انہوں نے بتایا کہ 6 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے سپرد کیا گیا۔ 3 بچوں کو ایدھی ہومز میں بھیجا گیا۔ جبکہ 2 بچوں کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا، اس یقین دہانی کے ساتھ کہ وہ آئندہ بھیک نہیں مانگیں گے۔

پیشہ ور بھکاری بچوں کو جرائم میں ملوث کرتے ہیں

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ پیشہ ور گداگر ان بچوں کو نہ صرف بھیک منگوانے کے لیے استعمال کرتے ہیں بلکہ انہیں دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث کیا جاتا ہے، جو معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

اینٹی بیگنگ مہم کے نتائج

سی ٹی او کے مطابق، گزشتہ 4 ماہ کے دوران تقریباً 2,200 بھکاریوں کو سڑکوں سے اٹھا کر مختلف فلاحی اداروں کے سپرد کیا گیا ہے تاکہ ان کی بہبود اور بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے بھیک مانگنا ناقابل ضمانت جرم قرار، پنجاب اسمبلی نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی

ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ  ’ہم لاہور کو بیگر فری (Beggar-Free) شہر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ شہری اگر سڑک پر کسی بھکاری کو دیکھیں تو فوراً 15 پر کال کریں، ہم فوری پہنچیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آزاد کشمیر میں گڈز ٹرانسپورٹ سروس معطل، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا

پاکستان مزید عالمی بانڈز جاری کرنے کی تیاری میں، ایران معاہدے سے معیشت کو بہتری کی امید، وزیر خزانہ

کیا بشریٰ انصاری نے خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کروائے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ