صدر آصف زرداری کا شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ

پیر 15 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

یہ تاریخی میموریل شنگھائی کے فرنچ علاقے میں واقع ہے جہاں جولائی 1921 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ صدر مملکت نے شیکومن طرزِ عمارت اور نمائش ہال کا دورہ کیا جس میں تاریخی نوادرات، تصاویر اور اہم دستاویزات محفوظ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے

صدر نے اس ورثے کے تحفظ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مقام چین کی ترقی اور عالمی طاقت بننے میں کمیونسٹ پارٹی کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

صدر مملکت نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی یادگار کا دورہ میرے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت نے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کیا ہے اور چین کو عالمی اقتصادی قوت میں تبدیل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں اور ہر موسم میں یہ دوستی مزید فروغ پاتی رہے گی۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و توانائی سندھ سید ناصر شاہ، چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی