میاں محمود الرشید اور فردوس شمیم نقوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

اتوار 14 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید، فردوس شمیم نقوی اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے سیکرٹری فیصل مہر گرفتار کرلیے گئے۔

سی آئی اے  پولیس نے میاں محمود الرشید کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن سے گرفتار کیا۔ ان کے سیکرٹری کا کہنا ہے میاں محمود الرشید عدالت جارہے تھے کہ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق میاں محمود الرشید پر 9مئی کے واقعات میں ایک شخص کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ  حماد اظہر کےسیکرٹری فیصل مہر کو سبزہ زار میں ان کے  گھر سے تحویل میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب کراچی سے تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری کے مناظر (فوٹو: وی نیوز)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فردوس شمیم نقوی کو گلستان جوہر پہلوان گوٹھ سےحراست میں لیاگیا جو مختلف تھانوں میں ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں نامزد ہیں۔

عمران خان کے پھوپھی زاد بھائی احمد نیازی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

اس کے علاوہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے پھوپھی زاد بھائی احمد نیازی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

پولیس نے میانوالی میں احمد نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا مگر وہ گرفتاری سے بچ گئے ہیں۔

احمد نیازی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی ٹیم کے اہم رکن ہیں۔ چھاپے کے دوران پولیس نے احمد نیازی کے ہمسایہ میں موجود 16 سالہ بچے روحان کو حراست میں لے لیا جو چھاپے کی فوٹیج بنا رہا تھا۔

واضح رہے کہ  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری،  اعجاز چودھری اور دیگر بھی گرفتار ہیں۔ پنجاب بھر میں تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی تعداد 3 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟