ابوظہبی میں ایشیا کپ کے گروپ بی کے 9ویں میچ میں بنگلہ دیش نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ اوپنر تنزید حسن نے 31 گیندوں پر جارحانہ 52 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ سیف حسن نے 30 اور توحید ہردوئے نے 26 رنز بنائے۔
افغانستان کی طرف سے نور احمد اور راشد خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 155 رنز کا ہدف دیدیا
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی ہی گیند پر سدیق اللہ اٹل صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ رحمان اللہ گرباز نے 35 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 30 رنز بنا کر امید جگائی۔
کپتان راشد خان نے صرف 11 گیندوں پر 20 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، لیکن کوئی بھی کھلاڑی اپنی ٹیم کو ہدف تک نہ پہنچا سکا۔ افغانستان کی پوری ٹیم 20ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی
بنگلہ دیش کی جانب سے مصطفیز الرحمٰن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ناسوم احمد اور رشاد حسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے گروپ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی، جبکہ افغانستان کو اگلے میچ میں جیت لازمی حاصل کرنا ہوگی تاکہ ٹورنامنٹ میں رہنے کا موقع برقرار رکھ سکے۔














