آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی

بدھ 17 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی20 رینکنگ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نویں پوزیشن حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ میں بنگلہ دیش کو افغانستان کے خلاف گزشتہ روز حاصل ہونے والی کامیابی کا صلہ مل گیا، جس کے نتیجے میں وہ ایک درجہ ترقی پا کر نویں نمبر پر آ گیا، جبکہ افغانستان ایک درجہ نیچے جا کر دسویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔

بیٹنگ کے شعبے میں بھارت کے اوپنر ابھشیک شرما نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو 2 درجے تنزلی کا سامنا رہا اور وہ چھبیسویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان پانچ درجے نیچے جا کر 33ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں۔

اسی طرح صائم ایوب 5 درجے تنزلی کے بعد 46ویں نمبر پر آ گئے، اور حسن نواز 12 درجے نیچے گر کر 47ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں۔

دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے نمایاں بہتری دکھاتے ہوئے 18 درجے ترقی حاصل کی اور اب وہ 55ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی تازہ فہرست میں بھارت کے ورون چکرورتی نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے پہلا مقام چھین لیا ہے۔ جیکب ڈفی اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے اسپنر عقیل حسین بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے ٹی20 مرحلے میں بننے والے اہم ریکارڈ، پاکستانی کھلاڑی کہیں موجود نہیں

پاکستانی بولرز کی بات کی جائے تو سفیان مقیم نے 4 درجے بہتری کے بعد گیارہویں پوزیشن حاصل کرلی ہے، جب کہ ابرار احمد نے 11 درجے ترقی کرکے سولہویں مقام پر جگہ بنا لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ