ڈیڈ لاک برقرار: مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ کے باہر ریلی پر بضد

اتوار 14 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے لیے دی گئی کال کے بعد جگہ کے تعین کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے اور اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کے آج کا احتجاج کس مقام پر ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کی قیادت نے سربراہ پی ڈی ایم سے درخواست کی کہ دھرنے کا مقام تبدیل کیا جائے مگر مولانا فضل الرحمان اس بات پر بضد ہیں کہ ہمارا احتجاج سپریم کورٹ کے باہر ہی ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خود رابطہ کرکے بھی مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی جب کہ رانا ثنا اللہ اور اسحاق ڈار نے دوبارہ ملاقات کر کے منانے کی کوشش کی مگر مولانا اپنے موقف پر ڈٹے رہے جس کے بعد رانا ثنا اللہ نے میڈیا کے لیے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ احتجاج کس مقام پر ہوگا اس کا تعین صبح ہی کریں گے لیکن ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہمار احتجاج پُر امن ہوگا۔

فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کی درخواست مسترد کر دی

قبل ازیں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی ریلی نکالنے کے بجائے اس کا مقام تبدیل کیا جائے۔

اتوار کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم کے سربراہ سے اپیل کی گئی ہے کہ ہمیں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہیں کرنا چاہیے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ڈی چوک میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جائے کیوں کہ کچھ روز قبل بھی احتجاج کی وجہ سے ملکی حالات خراب ہوئے ہیں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے اپنے موقف میں کہا کہ اب فیصلہ عوام کی عدالت میں ہو گا کیوں کہ ہم اعلان کر چکے ہیں جس کے بعد ہمارے کارکنان اپنے قافلوں کے ساتھ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان پُر امن رہیں گے۔ ایک گملا یا پودا بھی نہیں ٹوٹے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے رہائی ملنے کے بعد پی ڈی ایم کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘