جعفر ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ رحمان گل افغانستان میں ہلاک

بدھ 17 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ رحمان گل المعروف استاد مرید افغانستان میں فائرنگ کے دوران ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ کمانڈر رحمان گل المعروف استاد مرید ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کے مرکزی منصوبہ ساز تھے اور متعدد بڑی تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے، جن میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے بھی شامل ہیں۔

رحمان گل بی ایل اے کے انتہائی متحرک اور اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور مجید بریگیڈ کے دوسرے مرکزی کمانڈر کی حیثیت سے سرگرم تھے۔

افغان حکام یا علاقائی ذرائع کی جانب سے تاحال واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں کالعدم بی ایل اے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار، وکالت کی ڈگری ہولڈر نکلا

واضح رہے کہ کالعدم بی ایل اے بھارت کی پراکسی ہے، جو بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘