’اپنی سیلری سے خوش ہوں‘، ایمازون کے بانی جیف بیزوس سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

جمعرات 18 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے انکشاف کیا ہے کہ بطور سی ای او انہوں نے کبھی اضافی معاوضہ، بونس یا اسٹاک گرانٹس وصول نہیں کیے اور وہ اس فیصلے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

2024 میں نیویارک ٹائمز ڈیل بک سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے بیزوس نے بتایا کہ انہوں نے ایمازون کے بورڈ سے کہا تھا کہ
مجھے کوئی اضافی معاوضہ نہ دیں۔ میں پہلے ہی کمپنی کا بڑا شیئر ہولڈر ہوں اور مجھے مزید مراعات لینے پر اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ میں کس طرح مزید ترغیب کی ضرورت محسوس کر سکتا ہوں؟

بیزوس بطور سی ای او سالانہ صرف 80 ہزار ڈالر تنخواہ لیتے رہے۔

بیزوس کا فلسفہ

بیزوس کے مطابق، مالکان اپنی دولت تنخواہوں سے نہیں بلکہ کمپنی کی قدر بڑھا کر بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا
میں نے کبھی اس کو صحیح نہیں سمجھا کہ اور مراعات لوں… اور مجھے اس فیصلے پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چِھینا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی کا پیمانہ ذاتی دولت نہیں بلکہ دوسروں کے لیے پیدا کی گئی دولت ہونا چاہیے۔’کسی کو ایک ایسی فہرست بنانی چاہیے جس میں لوگوں کو اس بنیاد پر رینک کیا جائے کہ انہوں نے دوسروں کے لیے کتنا سرمایہ پیدا کیا۔‘

’ایمازون کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 2.3 ٹریلین ڈالر ہے… میں نے دوسروں کے لیے تقریباً 2.1 ٹریلین ڈالر کی دولت تخلیق کی ہے۔ یہ فوربز کی دولت کی فہرست سے کہیں بہتر معیار ہے۔‘

وادیٔ سلیکون کا رجحان

بیزوس کا یہ طریقہ کار سلیکون ویلی کے دیگر ٹیک لیڈرز سے مشابہ ہے جنہوں نے علامتی یا معمولی تنخواہیں لیں۔

ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز کی طرح میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ 2013 سے صرف 1 ڈالر سالانہ لے رہے ہیں۔

وارن بفیٹ، چیئرمین برکشائر ہیتھوے، نے بھی طویل عرصے تک صرف 100,000 ڈالر سالانہ مقررہ تنخواہ لی، بغیر کسی اسٹاک بونس کے۔

یہ رویہ اس وسیع تر فلسفے کی عکاسی کرتا ہے کہ قیادت کا مقصد ذاتی دولت بنانا نہیں بلکہ قدر (Value) تخلیق کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت