اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1300 پوائنٹس سے زائد اضافہ

جمعرات 18 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک روز قبل غیر یقینی اور محتاط کاروباری سیشن کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 1300 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

دوپہر 3 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 1,364.22 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 157,542.03 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 0.87 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہت جلد بڑا سنگ میل عبور کرے گی، وجوہات کیا ہیں؟

خریداروں کی دلچسپی آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، ریفائنری اور پاور جنریشن سمیت کئی شعبوں میں دیکھی گئی۔

نمایاں کمپنیوں جیسے حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، میزان بینک، ایم سی بی اور یو بی ایل کے شیئرز سبز زون میں ٹریڈ ہوئے۔

اس سے ایک روز قبل بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم لیکن محتاط سرمایہ کاری کے باعث انڈیکس تقریباً جمود کا شکار رہا اور صرف 3.12 پوائنٹس کی معمولی کمی کے بعد 156,177.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: منافع سمیٹنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری، انڈیکس میں 950 پوائنٹس اضافہ

اہم پیش رفت کے طور پر جمعرات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورۂ ریاض کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک میوچل ڈیفنس ایگریمنٹ پر دستخط ہوئے، معاہدے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ’کسی بھی ملک پر جارحیت کو دونوں پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔‘

عالمی سطح پر جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹس غیر یقینی صورتحال کا شکار رہیں کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو نے رواں سال پہلی بار شرح سود میں کمی تو کی لیکن آئندہ پالیسی میں محتاط رویہ اختیار کرنے کا اشارہ بھی دیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں تذبذب پایا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکا سے تجارتی معاہدہ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایشیائی مارکیٹ میں ایم ایس سی آئی کا وسیع تر انڈیکس 0.1 فیصد نیچے آیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مارکیٹس میں مندی کا اثر غالب رہا جبکہ چین کے اسٹاکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہے۔

البتہ جنوبی کوریا کے شیئرز 0.8 فیصد، تائیوان کے 0.4 فیصد اور جاپان کا نکی 225 انڈیکس 1 فیصد بڑھ گیا۔

بدھ کو عالمی اسٹاک مارکیٹس ریکارڈ بلندی پر پہنچنے کے بعد فیڈ کے ریٹ کٹ کے اعلان پر پہلے مضبوطی دکھانے کے بعد دوبارہ گراوٹ کا شکار ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے