پاکستان کے جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں اپنی پرفارمنس کے بعد کہا ہے کہ وہ انجری کے باوجود ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
عوامی حمایت پر اظہارِ تشکر
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ارشد ندیم نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی دعاؤں، محبت اور حوصلہ افزائی کے بے حد مشکور ہیں۔
Dear Pakistanis,
I want to thank each and every one of you for your unwavering support and love throughout the World Athletics Championships. Although I couldn't achieve the result I had hoped for in the final, I am proud to have represented our nation on the biggest stage.…
— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) September 18, 2025
انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنی توقعات کے مطابق نتیجہ حاصل نہیں کر سکے، مگر انہیں قوم کی نمائندگی کرنے پر ناز ہے۔
انجری کا انکشاف
ارشد ندیم نے بتایا کہ 4 جولائی سے انجری کا شکار ہیں جس کے باعث تیاری اور فٹنس متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے میں ناکام، ’کوشش کرکے ہار جانے پر ہم دکھی نہیں‘
تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور مقابلے میں بھرپور محنت کی۔ ان کے مطابق یہ تجربہ ان کے لیے قیمتی ہے اور وہ مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کے لیے سخت محنت کریں گے۔

جیولن تھرو اسٹار نے کہا کہ وہ عوام کو مایوس کرنے پر دل گرفتہ ہیں لیکن وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ زیادہ محنت کر کے بہتر نتائج کے ساتھ وطن کا نام روشن کریں گے۔













