ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے میں ناکام، ’کوشش کرکے ہار جانے پر ہم دکھی نہیں‘

جمعرات 18 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل جاری ہے، مگر پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 میٹر کی، جب کہ دوسری باری میں ان کا تھرو فاؤل قرار پایا۔ تیسری کوشش میں انہوں نے معمولی بہتری کے ساتھ 82.75 میٹر کی تھرو کی، تاہم چوتھی باری میں بھی وہ فاؤل کا شکار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

ارشد ندیم کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ وہ اپنی شہرت نہیں سنبھال سکے تو کسی نے کہا کہ آج کا دن آپ کے لیے اچھا نہیں تھا، آپ ابھی بھی ہمارے ہیرو ہیں۔

میاں عمر نے لکھا اس نے اپنی پوری کوشش کی، مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ پاکستان کا فخر ہیں۔

رضوان حیدر نے کہا کہ آج کا دن ارشد ندیم کے لیے اچھا نہیں رہا، امید ہے اگلی بار وہ بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کے نیرج چوپڑا بھی اپنی بہترین فارم میں نظر نہیں آئے۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار نہیں رکھ پا رہے۔ ارشد کا چوتھے راؤنڈ سے باہر ہونا اور نیرج کا پانچویں راؤنڈ سے باہر ہونا ظاہر کرتا ہے کہ ان میں کچھ کمی ہے۔

عشرت فاطمہ لکھتی ہیں کہ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس جیولین تھرو کے فائنل سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ حال ہی میں ایک بڑی سرجری سے گزرے مگر پھر بھی قوم کو ان سے بڑی امیدیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش کر کے ہار جانے پر ہم دکھی نہیں۔ آپ کے ساتھ ہیں۔ارشد ندیم ابھی بھی ہمارے ہیرو ہیں۔ پھر ابھریں گے ،ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

https://Twitter.com/OfficialIshrat/status/1968641887348109710

یاد رہے کہ ارشد ندیم، جو اولمپکس میں گولڈ میڈل بھی جیت چکے ہیں، انجری کے باعث پہلے ورلڈ ایتھلیٹکس سلور ٹور اور پھر ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ اس کے بعد ان کی تمام تر توجہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر مرکوز تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!