اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے دائر متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
وکیل کا مؤقف
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ ہماری درخواستیں پیر کو مقرر کی جائیں، ورنہ ہم اس کیس میں دوبارہ عدالت نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کیس کا ٹرائل بہت جلدبازی میں چلایا جا رہا ہے اور اگر یہ درخواست پیر کو مقرر نہ ہوئی تو ٹرائل کا فیصلہ آ جائے گا۔
عدالت اور وکیل کے درمیان مکالمہ
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ پیر کو ان کے پاس پہلے ہی بہت سے کیسز ہیں، تاہم وہ دیکھ لیں گے۔ اس پر وکیل نے کہا کہ ہمیں عدالتوں کے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں لیکن کیسز مقرر نہیں ہوتے۔
وکیل کی مزید د دلیلیں
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پاکستان کی ہر ایجنسی نے توشہ خانہ کو پراسیکیوٹ کر لیا ہے۔ عدالت کو دیکھنا ہوگا کہ کہیں اختیارات کا غلط استعمال تو نہیں ہو رہا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں، عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینے کی کوشش ناکام
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری درخواستیں مسترد بھی کر دی جائیں تو کم از کم ہمارا مؤقف سن تو لیا جائے۔