کانگو میں ایبولا کی وبا، 48 میں سے 31 مریض ہلاک

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

جمہوریہ کانگو کے وسطی صوبے کاسائی میں ایبولا کی حالیہ وبا سنگین صورت اختیار کر گئی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق اب تک تصدیق شدہ اور مشتبہ 48 کیسز میں سے 31 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وبا کا آغاز اور تیزی سے اموات

یہ وبا 4 ستمبر کو بُلاپے ہیلتھ زون میں اعلان کی گئی تھی۔ اتوار تک ہلاکتوں کی تعداد 16 تھی جو جمعرات تک بڑھ کر 31 ہو گئی۔

ابتدائی مریض ایک 34 سالہ حاملہ خاتون تھیں جنہیں 10 اگست کو علامات ظاہر ہوئیں اور 26 اگست کو ان کا انتقال ہو گیا۔ انہیں کمیونٹی میں دفن کیا گیا لیکن حفاظتی تدابیر پر عمل نہ ہونے سے مرض پھیل گیا۔

طبی عملہ بھی متاثر

ہلاکتوں میں کم از کم چار ہیلتھ ورکر بھی شامل ہیں جن میں ایک نرس، ایک لیب ٹیکنیشن اور ایک دوسری نرس بھی شامل ہے۔ یہ سب مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران وائرس کا شکار ہوئے۔

علاج اور ویکسینیشن کی کوششیں

WHO کے مطابق بُلاپے میں 34 بستروں پر مشتمل خصوصی یونٹ قائم کیا گیا ہے جہاں 16 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ دو مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین جنگ: روسی فوجی تیزی سے ایڈز کا شکار ہونے لگے، ہولناک اسباب کا انکشاف

اب تک 523 فرنٹ لائن ورکرز اور متاثرہ افراد کے قریبی افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ رابطہ رکھنے والے تقریباً 943 افراد میں سے 90 فیصد کی نگرانی جاری ہے جو 2 ہفتے قبل صرف 19 فیصد تھی۔

فنڈنگ اور خطرات

WHO کا کہنا ہے کہ وبا کو روکنے کے لیے کم از کم 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر درکار ہیں۔ ادارے کے مطابق اگر بجٹ مکمل طور پر فنڈ ہو گیا تو نہ صرف وبا پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ زندگیاں بھی بچائی جا سکیں گی۔

واضح رہے کہ ایبولا ایک خطرناک اور اکثر مہلک مرض ہے جس کی اوسط شرح اموات 50 فیصد تک ہے۔ یہ 1976 میں پہلی بار کانگو میں دریافت ہوا تھا اور اب تک وہاں 16 ویں بار سامنے آیا ہے۔ بُلاپے میں اس سے پہلے آخری بار 2007 میں وبا رپورٹ ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘