پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عازمینِ حج کے لیےخوشخبری، حکومت کا مزید حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے درخواستیں آج سے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
اس اسکیم کے تحت اس سال 37 ہزار 903 نئے عازمین درخواست دینے کے اہل ہوں گے، اس کے علاوہ گزشتہ سال رہ جانے والے 22 ہزار 97 رجسٹرڈ عازمین کو بھی شامل کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے گزشتہ برس کے رہ جانے والے عازمین کو ترجیح دیں۔
یہ بھی پڑھیں: حج درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ کا اعلان، خواتین کو اہم رعایت مل گئی
اس سلسلے میں پرائیویٹ حج آپریٹرز سے یہ حلف نامہ بھی لیا جائے گا کہ انہوں نے پچھلے سال کے تمام رجسٹرڈ افراد کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے کل کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کوٹے کے تحت گزشتہ سال کے 22 ہزار 97 عازمین کے ساتھ 37 ہزار 903 نئے درخواست دہندگان کو بھی شامل کیا جائے گا۔