عازمینِ حج کے لیےخوشخبری، حکومت کا مزید حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے آج  تک موصول ہونے والی 79 ہزار حج درخواستیں کامیاب قرار دیتے ہوئے ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر مزید چند ہزار درخواستیں وصول کرنے کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حج درخواستیں وصول کرنے کی آخری میں تاریخ میں کتنی توسیع کی گئی ہے؟

منگل کو وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزارت نے اب تک موصول ہونے والی 79 ہزار حج درخواستوں کو کامیاب قرار دے دیا ہے جبکہ گذشتہ ایک ہفتہ کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زیادہ نئی درخواستیں بھی جمع ہوئیں ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چند ہزار خالی  نشستوں پر ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستیں روکنے کا اعلان کر دیاجائےگا۔

مزید پڑھیں: سرکاری کوٹے سے کم حج درخواستیں وصول، آخری تاریخ میں توسیع کا امکان

انہوں نے کہا کہ عازمینِ حج درخواست جمع کروانے کے بعد متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسیدضرور حاصل کریں، کمپیوٹرائزڈ رسید پر درج تاریخ اور وقت کے حساب سے ’پہلے آئیے پہلے پا ئیے‘ کی بنیاد پر ہی فیصلہ ہوگا۔

ترجمان کےمطابق سپانسرشپ حج سکیم بھی ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پرجاری رہےگی، سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر حج واجبات کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان کیا جائےگا،  عازمینِ حج نئی ہدایات کے لیے’پاک حج موبائل ایپ ‘ کا استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

پیزا بنائے گا روبوٹ یا انسان؟ مہنگے تجربات کے بعد مشینی پیزا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ