کراچی کے لیے شہباز اسپیڈ کا وعدہ پورا کیا جائے گا، بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے توقع

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم کراچی کے لیے شہباز اسپیڈ کا وعدہ پورا کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے وعدے بار بار یاد دلاتے رہیں گے، امید ہے وزیراعظم کراچی کے لیے شہباز اسپیڈ کا وعدہ پورا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے حوالے سے ایک ٹارگٹ رکھا ہے کہ شہر کے پانی کے حوالے سے مسئلہ حل کیا جائے، حال ہی میں حب کینال توسیعی منصوبے کا افتتاح ہوا ہے، اس کے علاوہ صاف پانی کے بھی 2 منصوبے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے حوالے سے ایک ٹارگٹ رکھا ہے کہ شہر کے پانی کے حوالے سے مسئلہ حل کیا جائے، حال ہی میں حب کینال توسیعی منصوبے کا افتتاح ہوا ہے، اس کے علاوہ صاف پانی کے بھی دو منصوبے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں اور صنعتوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، پانی کے مسئلے کا حل مل کر نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ اگر کراچی آنے پر سلو ہوجائے تو یہ قبول نہیں، بلاول بھٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پچھلے دور صدارت میں بطور صدر پاکستان چین کے سب سے زیادہ دورے کیے، اسی کے نتیجے میں پاکستان کو گوادر پورٹ اور پھر سی پیک منصوبے ملے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس بار اپنا پچھلا ریکارڈ توڑیں گے، ابھی انہوں نے چین میں مختلف صوبوں کے دورے بھی کیے ہیں، وہاں مختلف منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے منصوبوں کے حوالے سے وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بات چیت ہوتی رہتی ہے، بار بار وزیراعظم کی توجہ اس جانب مبزول کروائی ہے اور امید ہے کہ وہ شہباز اسپیڈ کا وعدہ پورا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟