آئی سی سی کا پی سی بی پر پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام، معافی ویڈیو پر اعتراض

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر ایشیا کپ کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے پی سی بی کو ایک سخت لہجے پر مبنی ای میل ارسال کی، جس میں واضح کیا گیا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے درمیان ہونے والی میٹنگ کو موبائل فون سے ریکارڈ کرنا پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا (PMOA) کے ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایشیا کپ تنازع: پاکستان یو اے ای میچ میں ایک گھنٹے کی تاخیر، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی

میٹنگ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ اور میڈیا منیجر نعیم گیلانی موجود تھے جبکہ آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان بھی شریک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جب نعیم گیلانی نے میٹنگ کی ویڈیو بنانی چاہی تو انہیں بتایا گیا کہ انسداد بدعنوانی کوڈ کے مطابق موبائل فونز PMOA میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔

تاہم پی سی بی نے مؤقف اپنایا کہ ویڈیو ریکارڈنگ کے بغیر پاکستان ٹیم یو اے ای کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی، جس کے بعد سمجھوتہ کیا گیا اور ریکارڈنگ بغیر آڈیو کے کر لی گئی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

ای میل میں آئی سی سی نے واضح کیا کہ پی سی بی نے متعدد خلاف ورزیاں کیں اور اینڈی پائی کرافٹ کی معافی سے متعلق بورڈ کا بیان درست نہیں۔ گپتا کے مطابق میچ ریفری نے صرف ’غلط فہمی اور غلط مواصلات پر افسوس‘ کا اظہار کیا تھا، جبکہ پی سی بی نے اسے ’پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی‘ کے طور پر جاری کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے خلاف ’ہینڈ شیک گیٹ‘ تنازع کے بعد پاکستان اور یو اے ای کا میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

پی سی بی نے اس دوران اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور حتیٰ کہ ٹیم کو ایشیا کپ سے واپس بلانے کی دھمکی بھی دی، تاہم آئی سی سی نے تحقیقات کے بعد ریفری کو کلیئر قرار دیا اور میچ مذاکرات کے بعد شروع ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پنڈی گھیب حملہ کیس: سزائے موت کالعدم، ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا