پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے : اسد قیصر

ہفتہ 20 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑے غرور اور تکبر کے ساتھ کہا کہ عمران خان کا دور ختم ہو گیا ہے اور دنیا آگے بڑھ گئی ہے، لیکن میں ان کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:2018 کی حکومت نہیں لینی چاہیے تھی، غلطی کی، اسد قیصر

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کا جھوٹا بیانیہ بنایا جو سب کے سامنے ہے، جبکہ موجودہ حکومت ووٹ چوری کر کے بنائی گئی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی جماعتیں ایک ساتھ ہوں، ہمیں صرف لیول پلیئنگ فیلڈ دے دی جائے، پھر دیکھ لیں کہ عوام کس کو منتخب کرتے ہیں۔

انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنے قول میں سچے ہیں تو صاف اور شفاف الیکشن کرائیں اور صرف 10 نشستیں جیت کر دکھا دیں۔ عوام کے پاس جا کر مینڈیٹ لیں، سب کچھ واضح ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر پی ٹی آئی میں مشاورت اور پالیسی سازی سے لاتعلق، بڑی بات کہہ دی

انہوں نے مزید کہا کہ حرمین شریفین ہمارے عقیدے، اعتقاد اور عوامی جذبات سے جُڑے ہیں۔ یہ کسی پارٹی کا معاہدہ نہیں بلکہ ریاست سے ریاست کا معاہدہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

اسد قیصر نے کہا کہ یہ پاکستانی عوام کی حرمین شریفین کے ساتھ کمٹمنٹ ہے اور عوام ان کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان نے حکمت عملی طے کرلی

سلمان خان فلم کی شوٹنگ سے عارضی وقفہ کیوں لے رہے ہیں؟

افغان طالبان کی قید سے رہائی پانے والا برطانوی جوڑا وطن واپس پہنچ گیا

ارشدیپ سنگھ ٹی 20 انٹرنیشل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے

اسرائیل حماس جنگ: امریکی عوام کا اسرائیل سے فاصلہ، فلسطینی ریاست کی حمایت بڑھنے لگی

ویڈیو

پاکستان بھارت کرکٹ سیاست کی نذر، نفرت میں بھی بھارت کا دہرا معیار

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے