اداکارہ ریا چکرورتی نے این ڈی ٹی وی کے یوا 2025 کانکلیو میں اپنے دل کے جذبات کھل کر بیان کیے اور بتایا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں سی بی آئی کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے باوجود ان کی زندگی اور ان کا خاندان ہمیشہ کے لیے بدل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سوشانت کی موت خودکشی نہیں تھی، سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا نیا انکشاف
ریا نے کہا کہ جب انہیں کلین چٹ کی خبر ملی تو پورے گھر والے رونے لگے۔ میں نے اپنے بھائی کو گلے لگایا اور زار و قطار رو دی۔
والدین کی طرف دیکھا تو احساس ہوا کہ ہم ہمیشہ کے لیے بدل گئے ہیں، ہم پہلے کی طرح بے فکر خاندان نہیں رہے۔
Sushant Singh Rajput Case | रिया चक्रवर्तीला क्लिन चीट मिळाल्यावरही कुटुंबाला का रडू कोसळले?#SushantSinghRajput #RheaChakraborty #NDTVMarathi pic.twitter.com/lTDJUcsiN7
— NDTV Marathi (@NDTVMarathi) September 20, 2025
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ابتدا میں انہیں یقین ہی نہیں آیا۔ میری ماں نے کہا کہ نیوز چینلز رپورٹ کر رہے ہیں کہ مجھے کلین چٹ مل گئی ہے۔
میں نے سوچا، یہ کیسے ممکن ہے؟ میڈیا تو ویسے بھی حقائق رپورٹ نہیں کرتا۔ اس وقت تک نہیں مانا جب تک میرے وکیل نے تصدیق نہیں کی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ دل کی گہرائیوں میں وہ خوش نہیں تھیں کیونکہ ان کی زندگی کا کوئی بہت قریبی شخص ہمیشہ کے لیے کھو گیا تھا، لیکن والدین کے لیے وہ ضرور مطمئن ہوئیں۔
یاد رہے کہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت میں ’فاؤل پلے‘ تھا کہ نہیں؟ سی بی آئی نے حتمی رپورٹ پیش کردی
ان کی موت کو پہلے خودکشی قرار دیا گیا، مگر بعد میں قتل کے خدشات پر سی بی آئی نے تحقیقات شروع کیں۔
اس کیس میں ریا چکرورتی، جو اس وقت سوشانت کی گرل فرینڈ تھیں، پر منشیات فراہم کرنے اور ذہنی دباؤ ڈالنے جیسے الزامات عائد کیے گئے تھے، تاہم سی بی آئی نے 2025 میں انہیں کلین چٹ دے دی۔