عمران خان کو سرِ عام پھانسی دینی چاہیے، اپوزیشن لیڈر راجا ریاض

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان کے پجاریوں نے وہ کام کیا ہے جس سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں، جس طرح ہمارے شہدا کی بے حرمتی کی گئی ہے اس پر عمران خان کو سرِعام پھانسی دینی چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا کہ آج پورا ہاؤس اور قوم شرمندہ ہے کہ جو کام آج تک انڈیا اور طالبان نہیں کرسکے، اسے فتنے و یہودی ایجنٹ عمران خان نے کر دکھایا۔ عمران خان اور اس کے پجاریوں نے وہ کام کیا ہے جس سے ہمارے سر ان شہدا کے سامنے شرم سے جھک گئے ہیں جن کی وجہ سے ہم آزادی کی سانسیں لے رہے ہیں۔

راجا ریاض نے کہا کہ جس طرح ہمارے شہدا کی بے حرمتی کی گئی ہے اس پر عمران خان کو سرِ عام پھانسی دینی چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں نے ذولفقار علی بھٹو، نواز شریف، اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو کبھی یہ نہیں کہا جو عمران خان کو دیکھ کر کہا کہ ’ویلکم جناب ہمیں آپ کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی‘۔

انہوں نے کہا کہ اگر ججوں کا عمران خان سے اتنا ہی لگاؤ ہے تو یہ سپریم کورٹ چھوڑ دیں اور پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے کسی حلقے سے الیکشن لڑ کر پارٹی سے اپنی محبت پوری کرلیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں سنا کہ کسی ملزم کو ریمانڈ میں ضمانت ملی ہو لیکن ریمانڈ کے دوران اس لاڈلے کو بڑی عزت و احترام کے ساتھ پولیس ریسٹ ہاؤس میں بھیجا گیا کہ جس سے مرضی ملو، سپریم کورٹ سے پولیس ریسٹ ہاؤس کے انچارج کو فون گیا کہ آج یہ لاڈلا ادھر ہے اسے کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟