ہیکرز کا حملہ: صارفین کے لئے کیوں خطرناک ہے؟

جمعہ 27 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیجیٹل دنیا کو لاحق بیماریاں صارفین کی نجی زندگی داؤ پرلگانے کے علاوہ جان کو بھی شدید خطرات سے دوچار کردیتی ہیں۔

اب تک کی سب سے بڑی ڈیجیٹل بیماری ’ڈیٹا ہیک‘ (ڈیٹا چوری) کرنا ہے جو سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

دنیا بھر کے ماہرین دن رات ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے طریقے دریافت کرتے ہیں لیکن ہیکرز(ڈیجیٹل چور) ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیتے ہیں۔

ڈیٹا چوری (ڈیٹا ہیکنگ) سے مراد انٹرنیٹ صارفین کی ضروری معلومات کو غلط استعمال کرنے کے لیے چوری کرنا ہے۔

ان معلومات میں صارف کا نام، گھر کا پتہ، شناختی کارڈ نمبر، بینک اکاونٹ، کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم پن کوڈز سے لیکر پاس ورڈز تک بہت کچھ ہوتا ہے۔

صارفین سے ملنے والی معلومات کی حفاظت متعلقہ کمپنیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن اکثر ان پر سائبر حملہ ہوجاتا ہے۔

سائبر حملے سے کے دوران نامعلوم افراد کسی بھی ویب سائٹ یا ایپ کے سیکیورٹی سسٹم کی کمزوریوں کو ڈھونڈ کر اس کا کنٹرول حاصل کرلیتے ہیں۔

سیکیورٹی سسٹم کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہیکرز کمپنی کے صارفین کا محفوظ شدہ ڈیٹا غلط مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ہیکرز نہ صرف صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکال لیتے ہیں بلکہ لوگوں کو بلیک میل ہیں۔

ڈیجیٹل تاریخ میں سب سے بڑی ڈیٹا چوری کا واقعہ 2014 میں پیش آیا۔ جب معروف ویب سائٹ یاہو سے تین ارب صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا گیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد یاہو کی قیمت 100 ارب ڈالر سے گر کرمحض پانچ ارب ڈالررہ گئی تھی۔

اکتوبر 2016 میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی ایک مشہور ویب سائٹ سے 41 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کیا گیا۔

معلومات افشا ہونے پر متعدد عالمی شہرت یافتہ شخصیات کی عزت اور ساکھ داؤ پر لگ گئی تھی۔

اکتوبر 2016 میں آن لائن ٹیکسی سروس مہیا کرنے والی کمپنی اوبر کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا۔ حملے میں پانچ کروڑ 70 لاکھ صارفین اور کیپٹنز کا ڈیٹا چوری ہوا۔

مارچ 2008 میں ہاٹ لینڈ پے منٹ نامی کمپنی سے 134 ملین لوگوں کا ڈیٹا چوری کیا گیا۔

چوری ہونے والے ڈیٹا میں صارفین کے کریڈیٹ کارڈ، اکاونٹ نمبر، پن کوڈ نمبر اور پاس ورڈ بھی شامل تھے۔

گزشتہ دو روز سے آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی مشہور زمانہ کمپنی ’کریم‘ اپنے صارفین کو آگاہ کررہی ہے کہ وہ اپنے پاس ورڈز تبدیل کردیں۔

میڈیا کے مطابق کمپنی نے 13 ممالک کے ایک کروڑ 40 لاکھ صارفین اور پانچ لاکھ 58 ہزار کیپٹنز کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ کریم بھی اوبر کی طرح کچھ ادائیگی کرکے اپنے صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنا لے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ میں نے روکی، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا

سعودی عرب اور امریکا کا اسٹریٹجک ڈیفینس سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط

ٹرمپ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ، کونسی اہم شخصیات شریک ہوئیں؟

الاقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری پر ’اشتعال انگیزی‘ کا مقدمہ؛ الزامات من گھڑت قرار

امریکی کانگریس ایپسٹین فائلز جاری کرنے پر متفق، ٹرمپ نے بھی اعتراض ختم کردیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ