25 سال بعد بسنت کی رونق، ’ایسے لگ رہا ہے اپنے بچپن میں لوٹ آیا ہوں‘

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں 25 سال بعد حکومت نے ثقافتی تہوار بسنت منانے کی اجازت دے دی ہے اور بسنت کے دن قریب آنے کے ساتھ تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ شہر کے مختلف بازاروں میں پتنگ اور ڈور کے خریداروں کی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے اور دکاندار من پسند نرخ وصول کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی صارفین میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ پرویز سندھیلا نے لکھا کہ یورپ سے بسنت منانے لاہور پہنچ چکا ہوں، ایسے لگ رہا ہے کہ اپنے بچپن میں لوٹ آیا ہوں۔

میاں جنید نے لکھا کہ لاہور میں بسنت کا جوش دیدنی ہے۔ نئی نسل ہو یا پرانے لاہوری، سب پتنگ، گڈے اور ڈور کے رنگوں میں ڈوبے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بسنت نہ صرف ہماری ثقافت کی پہچان ہے بلکہ روزگار، سیاحت اور شہر کی رونق بھی بڑھاتی ہے۔

مزمل نامی صارف کا کہنا تھا کہ چاہے لاہور کے شاپنگ مالز ہوں یا بازار یا سڑکیں، بسنت کا رنگ ہر جگہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بسنت کی آمد نے ہر منظر بدل دیا ہے وہی پیلے ملبوسات، وہی چھتوں کا شور اور وہی لاہور کی زندہ دلی۔

شبنم حسنین لکھتی ہیں کہ اس وقت ہر جگہ، ہر گاڑی،ہر آفس میں ایک ہی بات ہورہی ہے کہ ’بسنت پر لاہور جا رہے ہو‘؟

صحر انورد کا کہنا تھا کہ میں نے صرف سنا تھا کہ لاہور میں بسنت کس شدت سے منائی جاتی ہے مگر آج خود دیکھا تو واقعی یہ ایک جنون کی مانند ہے لاہوریوں کا جوش دیدنی ہے، پولیس اہلکار بھی کہہ رہے ہیں کہ اتنا رش موچی گیٹ میں کبھی نہیں دیکھا گیا جتنا آج یہاں ہے۔

کئی صارفین نے مطالبہ کیا کہ لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی باری باری بسنت کی اجازت دیں تاکہ وہ شہر بھی ایسی خوشیاں دیکھ سکیں، ایک نسل بڑی ہو گئی یہ رونق دیکھے بغیر۔

واضح رہے کہ حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو پتنگ بازی کی اجازت دی ہے تاہم اس کے لیے سخت قواعد و ضوابط بھی مرتب کیے گئے ہیں تاکہ احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے