مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی بڑھتی ہوئی مانگ نے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر اور توسیع کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر کیسے اثرانداز ہوگی؟ بین رپورٹ کا تجزیہ

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری بینک مورگن اسٹینلے کا کہنا ہے کہ اب سے لے کر سنہ 2029 تک دنیا بھر میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز پر تقریباً 3 ٹریلین ڈالر (3 ہزار ارب ڈالر) خرچ کیے جائیں گے۔

اس میں سے آدھی رقم تعمیراتی اخراجات پر خرچ ہوگی جبکہ باقی آدھی رقم مہنگے ہارڈویئر پر لگے گی جواے آئی کی طاقت کو ممکن بناتے ہیں۔

صرف برطانیہ میں اگلے چند سالوں کے دوران 100 نئے ڈیٹا سینٹرز تعمیر کیے جانے کی توقع ہے جن میں سے کئی مائیکروسافٹ کے لیے ہوں گے جس نے حال ہی میں برطانیہ میں اے آئی سیکٹر میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

اے آئی ڈیٹا سینٹرز عام ڈیٹا سینٹرز سے کیسے مختلف ہیں؟

روایتی ڈیٹا سینٹرز وہ جگہیں ہوتی ہیں جہاں ہماری تصاویر، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور کاروباری ڈیٹا محفوظ ہوتا ہے۔ مگر اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کی بات کچھ اور ہے۔

مزید پڑھیے: ریستورانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آرڈرز لینا اکثر مضحکہ خیز بن جاتا ہے، جانیے کیسے؟

اے آئی کے بڑے ماڈلز، خاص طور پر لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایم)، کو چلانے کے لیے انتہائی تیز رفتار، قریبی اور طاقتور کمپیوٹرز درکار ہوتے ہیں۔ ان میں استعمال ہونے والی نیویڈیا کی چپس کئی ملین ڈالرز مالیت کی ہوتی ہیں جنہیں انتہائی قریب ایک ساتھ نصب کیا جاتا ہے تاکہ پیرالل پروسیسنگ ممکن ہو سکے۔

یہ اے آئی کثافت ڈیٹا سینٹرز کی سب سے بڑی خوبی بھی ہے اور سب سے بڑا چیلنج بھی کیونکہ ہر چِپ کے درمیان صرف ایک میٹر کا فاصلہ بھی نینو سیکنڈ کی تاخیر پیدا کر دیتا ہے جو مجموعی کارکردگی پر اثر ڈالتی ہے۔

بجلی کی طلب میں زبردست اضافہ

ایسے ڈیٹا سینٹرز میں طاقتور چِپس کی بڑی تعداد نصب ہوتی ہے جس سے گیگا واٹس کے حساب سے بجلی استعمال ہوتی ہے۔ اے آئی ماڈلز کی ٹریننگ کے دوران اچانک پیدا ہونے والی بجلی کی مانگ کو سینکڑوں گھروں کے بیک وقت کیٹل آن اور آف کرنے جیسا قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مضامین لکھوانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر انحصار دماغ کو کمزور کرتا ہے، تحقیق میں انکشاف

ڈیٹا سینٹر انجینئرنگ کنسلٹنسی  دی اپ ٹائم انسٹیٹیوٹ کے ڈینیئل بیزو کہتے ہیں کہ عام ڈیٹا سینٹرز کے مقابلے میں اے آئی کا لوڈ، پاور گرڈ پر ایک الگ ہی قسم کا دباؤ ڈالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی تکنیکی چیلنج ہے بالکل ایسے جیسے اپولو پروگرام تھا۔

توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش

اس شدید توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے مختلف کمپنیز نے متبادل راستے تلاش کیے ہیں۔

نیویڈیا کے  سی ای او جینسن ہوانگ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں وہ گرِڈ سے ہٹ کر گیس ٹربائنز کے استعمال کے حق میں ہیں تاکہ عام صارفین متاثر نہ ہوں۔

مائیکروسوفٹ نے توانائی کے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جن میں  تھری مائیلز آئی لینڈ پر نیوکلیئر پاور کی بحالی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لیبارٹریوں میں تیار کردہ ‘مصنوعی دماغ’ کا حیران کن استعمال کیا ہے؟

گوگل کا ہدف ہے کہ وہ سنہ 2030 تک مکمل طور پر کاربن فری توانائی پر منتقل ہو جائے۔

امیزون ویب سروسز پہلے ہی دنیا میں تجدید پذیر توانائی کی سب سے بڑی خریدار ہے۔

ماحولیاتی اثرات اور تنقید

اے آئی ڈیٹا سینٹرز پر بڑھتی توانائی کی مانگ کے ساتھ ساتھ ان کے ماحولیاتی اثرات پر بھی قانون ساز اداروں کی نظر ہے۔ خاص طور پر چِپس کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پانی کی بڑی مقدار درکار ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: مزاح نگاری مصنوعی ذہانت کے بس کی بات نہیں، مصنفین

امریکی ریاست ورجینیا میں ایسے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کو پانی کے استعمال سے مشروط کرنے کا بل زیر غور ہے۔

برطانیہ کے لنکن شائر میں ایک اے آئی فیکٹری پر اینگلین واٹر نے اعتراض کیا ہے کیونکہ وہ گھریلو مقاصد کے علاوہ پانی فراہم کرنے کے پابند نہیں۔

کیا یہ سب باتیں ہیں۔

بعض ماہرین کا ماننا ہے کہ موجودہ سرمایہ کاری کی رفتار ناقابل یقین ہے۔ ایک ڈیٹا سینٹر کانفرنس میں ایک ماہر نے تو اے آئی انڈسٹری کے دعووں کوایک نئی اصطلاح دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’Bragawatts’ (شیخی خور واٹس) ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ناسا نے سورج کی سرگرمیوں کی پیشگوئی کے لیے مصنوعی ذہانت کا سہارا لے لیا

ڈی ٹی سی پی میں ڈیٹا سینٹر کے ماہر زحل لمبوالا جو ہیں کہتے ہیں کہ سرمایہ کاری کو آخرکار منافع دینا ہوتا ہے ورنہ مارکیٹ کو خود اپنی اصلاح کرنی پڑتی ہے۔

تاہم وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اے آئی کی اہمیت واقعی غیر معمولی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی کی اثر پذیری انٹرنیٹ سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے اور اس لیے ان ڈیٹا سینٹرز کی ضرورت بھی حقیقی ہے۔

اے آئی ڈیٹا سینٹرز ٹیکنالوجی کی دنیا کی نئی ’ریئل اسٹیٹ‘ بن چکے ہیں۔ اگرچہ ان پر آنے والی لاگت، توانائی کے مسائل اور ماحولیاتی خدشات اپنی جگہ موجود ہیں لیکن ان کا وجود اور افادیت حقیقی ہے جس سے انکار ممکن نہیں۔

تاہم ماہرین متفق ہیں کہ اخراجات کا یہ طوفان ہمیشہ نہیں چلے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ مارکیٹ خود کو متوازن کر لے گی۔

دنیا بھر میں اے اائی  ڈیٹا سینٹرز کی موجودہ صورتحال

دنیا بھر میں اس وقت تقریباً 11،800 فعال ڈیٹا سینٹرز موجود ہیں جو مختلف اقسام کی ڈیجیٹل سروسز فراہم کرتے ہیں جیسے کلاؤڈ اسٹوریج، ویب ہوسٹنگ، اور دیگر آئی ٹی خدمات۔ ان میں سے تقریباً 4،000 ڈیٹا سینٹرز ایسے ہیں جو خاص طور پر اے آئی ورک لوڈز کے لیے موزوں یا اے آئی آپٹیمائزڈ ہیں یعنی وہ جدید چِپس، ہارڈویئر اور نیٹ ورکنگ انفراسٹرکچر سے لیس ہیں تاکہ مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈلز کو تربیت دی جا سکے یا چلایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ: بالغ شہریوں کی اکثریت مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ کیوں؟

علاوہ ازیں دنیا بھر میں 1،100 سے زائد ہائپر اسکیل ڈیٹا سینٹرز موجود ہیں۔ یہ وہ بڑی سطح کی سہولیات ہیں جو کئی میگا واٹ سے لے کر گیگا واٹ تک توانائی استعمال کرتی ہیں اور ان میں سے ایک بڑی تعداد اے آئی کے لیے وقف یا مخصوص کی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگلے چند سالوں میں اے آئی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر مزید ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر متوقع ہے۔ اس پر خاص طور پر امریکا، چین، یورپ، اور برطانیہ جیسے خطوں میں ٹیکنالوجی کمپنیاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار