مصنوعی ذہانت میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر کیسے اثرانداز ہوگی؟ بین رپورٹ کا تجزیہ

اتوار 31 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور انتظامی مشاورتی فرم ‘بین اینڈ کمپنی’ نے اپنی تازہ تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) بلاشبہ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بدل رہی ہے لیکن ابھی یہ انسانی تخلیقی صلاحیتوں کا متبادل نہیں بن سکی۔

رپورٹ کے مطابق مواد بنانے اور اس سے آمدنی کمانے کے طریقے بدل رہے ہیں لیکن انسانوں کی تخلیقیت سے تیار ہونے والا مواد اب بھی سب سے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مزاح نگاری مصنوعی ذہانت کے بس کی بات نہیں، مصنفین

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمازون نے کِنڈل پر روزانہ شائع ہونے والی کتابوں کی حد مقرر کر دی ہے، میوزک پلیٹ فارمز پر مکمل طور پر اے آئی سے بنے گانے تیزی سے اپ لوڈ ہو رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ورچوئل انفلوئنسرز نمودار ہو چکے ہیں۔ اس وجہ سے مواد کی بھرمار مزید بڑھ جائے گی اور ناظرین و سامعین کے لیے اپنی پسند کا مواد ڈھونڈنا مشکل تر ہوگا۔

بین ریسرچ کے مطابق 60 فیصد تخلیق کار ایسے ہیں جو  اے آئی کے ذریعے وہ مواد بنانے کو تیار ہیں جسے انہوں نے پہلے کبھی تخلیق نہیں کیا تھا۔ یوں ‘یوزر جنریٹڈ کانٹینٹ’ کی ندی اب سمندر میں بدلنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کا بڑا قدم، عرب دنیا کا سب سے جدید مصنوعی ذہانت ماڈل لانچ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خودمختار اسٹوڈیوز اور چھوٹی کمپنیوں کے لیے اے آئی بڑی سہولت ہے کیونکہ وہ کم لاگت میں معیاری مواد تیار کر سکیں گے اور بڑی کمپنیوں کا مقابلہ کریں گے۔ دوسری جانب بڑی میڈیا کمپنیوں کو اپنی تخلیقی انفرادیت برقرار رکھتے ہوئے کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی اور زیادہ پریمیم تجربات فراہم کرنا ہوں گے۔

بین ماہرین کے مطابق امریکی صارفین عمومی طور پر مکمل اے آئی سے بنے مواد کو پسند نہیں کرتے لیکن وہ اس بات پر اعتراض نہیں کرتے کہ تخلیقی عمل میں اے آئی مددگار ثابت ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں  سی جی آئی، ڈیجیٹل میوزک ٹولز اور ای بکس نے سب کچھ بدل ڈالا تھا لیکن ایک حقیقت آج بھی قائم ہے اور وہ یہ ہے کہ کامیابی کے لیے معیاری مواد اور مؤثر ناظرین و صارفین کی شمولیت سب سے بنیادی شرط ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف برینڈ ہیں، اگلے الیکشن میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی،عظمیٰ بخاری

الحاقِ پاکستان کشمیریوں کی اصل منزل، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں اکثریت پی ٹی آئی کے لوگوں کی ہے، شاہ غلام قادر

’معاشرے کے معیار کا تعین بچوں کے ساتھ سلوک سے ہوتا ہے‘، جبری مشقت کے خلاف عالمی دن پر صدر آصف علی زرداری کا پیغام

وفاقی بجٹ 27-2026 آج پیش کیا جائے گا، کن اہم معاملات پر توجہ رہے گی؟

فیفا ورلڈ کپ 2026: میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز، عالمی ستاروں کی پرفارمنس

ویڈیو

نواز شریف برینڈ ہیں، اگلے الیکشن میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی،عظمیٰ بخاری

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کیا خوفناک مطالبہ کیا گیا تھا؟

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

کالم / تجزیہ

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘