ونڈوز 10 کا دور ختم ہونے کے قریب، مائیکروسافٹ نے حتمی اعلان کردیا

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں لاکھوں کمپیوٹر صارفین کے لیے ایک اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ 14 اکتوبر 2025 کو ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق اس تاریخ کے بعد ونڈوز 10 استعمال کرنے والے صارفین کو نہ صرف ٹیکنیکل سپورٹ بلکہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس اور فیچر اپ گریڈز بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد پرانے سسٹمز وائرس اور میل ویئر کے زیادہ خطرات سے دوچار ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ونڈوز 10 کب ختم ہو رہی ہے، دنیا بھر میں کتنے کمپیوٹرز ضائع ہو جائیں گے؟

ونڈوز 10 گزشتہ ایک دہائی سے ذاتی کمپیوٹنگ کی دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم رہا ہے،مائیکروسافٹ نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بروقت اقدامات کریں تاکہ ان کے سسٹمز محفوظ رہ سکیں۔ اگر آپ کا کمپیوٹر ونڈوز 11 کے لیے اہل ہے تو اسے براہِ راست اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس مقصد کے لیے صارفین اپنے سسٹمز کی اہلیت چیک کر کے مفت اپ گریڈ کر سکتے ہیں۔ جن صارفین کے کمپیوٹرز اپ گریڈ کے اہل نہیں، ان کے لیے مائیکروسافٹ نے تجویز دی ہے کہ وہ ونڈوز 11 پری انسٹالڈ نئے ڈیوائسز خریدیں۔

کمپنی نے ان صارفین کے لیے ایکسٹینڈڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹس پروگرام بھی متعارف کرایا ہے جو فوری طور پر اپ گریڈ یا نئے سسٹمز پر منتقل نہیں ہوسکتے۔ اس پروگرام کے تحت اکتوبر 2026 تک ونڈوز 10 صارفین کو محدود مدت کے لیے اضافی سیکیورٹی تحفظ مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ونڈوز صارفین کی تعداد میں 40 کروڑ کی کمی، سبب کیا ہے؟

ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ونڈوز 10 سسٹمز اکتوبر 2025 کے بعد بھی چلتے رہیں گے لیکن اپ ڈیٹس بند ہونے سے انٹرنیٹ سے جڑے کمپیوٹرز پر حملوں کا خدشہ کئی گنا بڑھ جائے گا۔

مائیکروسافٹ نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد ونڈوز 11 یا دیگر سپورٹڈ پلیٹ فارمز پر منتقل ہوں تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار