پشاور: مطلوب پی ٹی آئی رہنما کی معاونت کے الزام پر ایس ایچ او گرفتار

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور پولیس نے تحریک انصاف کے پرتشدد مظاہروں کے بعد مطلوب سابق ایم پی اے کو گرفتاری سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر معاونت کے الزام پر ایس ایچ او گلبرگ پولیس اسٹیشن کو گرفتار کر لیا ہے۔

پشاور کے گلبرک تھانے کے ایس ایچ او فواد خان کے خلاف گلبرک تھانے میں ہی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں ورکرز کو اکسانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث سابق پی ٹی آئی ایم پی اے ملک واجد خان کی ایس ایچ او فواد خان نے معاونت کی اور پولیس گرفتاری سے بچنے کے لیے مکمل رہنمائی کی۔

ایف آئی آر میں مزید لکھا ہے کہ ایس ایچ او گلبرک پولیس اسٹیشن نے ملزم ملک واجد کی گرفتاری کی بجائے معاونت فراہم کی اور موبائل لوکیشن ٹریس سے بچنے کےلیے موبائل کو  بند رکھنے کا بھی مشورہ دیا۔

جس کے بعد ایس ایچ او فواد خان کو معطل کرکے اسی تھانے میں ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ایس ایچ او کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

تحریک انصاف کے سابق اراکین کے خلاف ایف آئی آر

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف دو روز تک پرتشدد مظاہروں میں مشتعل مظاہرین سرکاری املاک پر حملہ آور ہوئے اور انہیں نذر آتش بھی کیا۔ پرتشدد واقعات میں 7 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

پشاور پولیس نے تحریک انصاف کے سابق اراکین اور کارکنان کے خلاف تھانہ چمکنی میں ایف آئی آر درج کرکے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔

ایف آئی آر میں پی ٹی آئی ضلع صدر اور سابق ایم پی ایز سمیت 19 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جس میں سابق ایم پی ایز اشتیاق ارمڑ، فضل الہی، آصف، ملک واجد، ارباب جانداد شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق قیادت سمیت کارکنان نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ نامزد ملزموں کے خلاف 341,427, 147 سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

تاہم پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی بھی سابق رکن کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

900 سے زائد افراد گرفتار

نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا اعظم خان نے پرتشدد مظاہروں میں ملوث اب تک 900 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی