مراد علی شاہ بہتر وزیراعلیٰ ہیں، مریم نواز تو لاہور میں صدر کا استقبال نہیں کرتیں، ندیم افضل چن

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف موجودہ حکومتی نظام کو تسلیم (اون) نہیں کرتے۔

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ’کبھی آپ نے نواز شریف کو پارلیمان کی کارروائی میں دلچسپی لیتے دیکھا، کبھی پارلیمان آتے یا حصہ لیتے دیکھا؟ پارٹی کے اصل سربراہ تو وہ ہیں، جب ایک پارٹی کا سربراہ ہی نظام کو اون نہیں کر رہا تو پہلے انہیں تو اتحادی بنائیں، ان کی بیٹی وزیراعلیٰ ہے اور بھائی وزیراعظم ہے‘۔

مزید پڑھیں: اگر ادارے ساتھ ہوں تو نئی حکومت چل جائے گی، ندیم افضل چن

انہوں نے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کو بلاول بھٹو کو اڑھائی سال کے لیے وزیر اعظم بنانے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن پارٹی نے اسے قبول نہیں کیا کیونکہ اقتدار کے چند سال لینا ہمارا ہدف نہیں۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نظام کا حصہ بن کر مسلم لیگ (ن) پر احسان کیا کیونکہ ان کا الیکشن متنازع تھا اور اگر ہم نظام کا حصہ نہ بنتے تو الیکشن اور فارم 47 کو کوئی تسلیم نہ کرتا۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں بلکہ صرف آئینی عہدے لے کر نظام کو سہارا دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ندیم افضل چن کا عمران خان کے خلاف گواہی دینے سے انکار

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے آج تک پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا پنجاب آمد پر استقبال نہیں کیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں ندیم افضل چن نے کہا کہ آج ملک گندم کے بحران سے دوچار ہے کیونکہ حکومت نے نہ تو امدادی قیمت مقرر کی اور نہ ہی کسان کو آزادانہ فروخت کی اجازت دی۔

ان کے مطابق پیپلز پارٹی کی سیلاب کے لیے بین الاقوامی اپیل کرنے کی تجویز بھی حکومت نے مسترد کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟