ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، ’شہباز شریف میں یہ صلاحیت ہے کہ پہلی ہی ملاقات میں گھل مل جاتے ہیں‘

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر مگر دوستانہ تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔

صحافی عمر چیمہ نے اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ کمال ہے کہ بے شک پہلی ملاقات ہو اور خواہ دو منٹ کی ہی ہو لیکن ملنے کا انداز ایسا ہوتا ہے گویا دو دہائیوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

صحافی اجمل جامی نے لکھا کہ نیویارک میں عرب اسلامی اجلاس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے بیچ غیر رسمی ملاقات کی کچھ جھلکیاں دیکھنے اور سمجھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

وسیم عباسی نے لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس اختتام پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گپ شپ۔ لگتا ہے انڈیا کی بات کر رہے ہیں۔

فہیم اختر نے سوال کیا کہ شہباز صاحب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا کہنا چاہتے ہیں؟

ایک ایکس صارف نے سوال کیا کہ اتنی مختصر ملاقات میں ویسے کیا بات ہوئی ہوگی؟

ایک صارف نے پوچھا کہ شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا بتا رہے ہوں گے؟

راجہ کبیر لکھتے ہیں کہ چائنہ میں سرخ قالین قطر میں توپوں کی سلامی سعودیہ میں فائٹر جہازوں ذریعے استقبالیہ کے بعد کوئی شک نہیں کہ دورہ امریکہ دوران جو پروٹوکول شہباز شریف کو ملا ہے پاکستانی تاریخ میں ایسا پروٹوکول کسی وزیراعظم کو دستیاب نہیں ہوا فاتح وزیراعظم شہبازشریف آپ واقعی تاریخ رقم کرچکے ہیں۔

علی رضا نامی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی ٹرمپ کیساتھ یہ بے تکلفی۔

جہاں کئی صارفین اس ملاقات کو سراہتے نظر آئے وہیں پی ٹی آئی کے حامی چند صارفین اس ملاقات پر تنقید کرتے نظر آئے۔  پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے لکھا کہ ٹرمپ صاحب میں وزیراعظم شہباز شریف ہوں، ادھر نہ جائیں کیمرہ فوکس کر رہا ہے وہ میرے نیچے ڈپٹی وزیراعظم ہے اور جو میرے عدم موجودگی والے کھانے میں طے ہوا تھا میں بالکل مطمئین ہوں اس پر ،بس 15 سیکنڈ کی کم سے کم ویڈیو تو بننے دیں رک جائیں عزت کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جہاں وہ 26 ستمبر کو عالمی برادری سے خطاب کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کا عالمی برادری سے کلائمیٹ فائنانس کے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ مصنوعی ذہانت کی ترقی اور استعمال کو مکمل طور پر کنٹرول کرے، خواجہ آصف

مظفرآباد میں ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا کے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

ٹرمپ آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، امریکی اہلکار کی تصدیق

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی