ٹیٹو سے بھرا چہرہ ٹک ٹاک پر تیسری مرتبہ پابندی کی وجہ بن گیا

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میلیسا سلواین نامی ایک ٹک ٹاکر نے دعوی کیا ہے کہ ٹیٹو سے بھرے چہرے کی مالک ہونے کے باعث ٹک ٹاک نے ان پر پابندی عائد کر دی ہے۔

میلیسا سلواین کا چہرہ ٹیٹو سے بھرے ہونے کی وجہ سے ٹک ٹاک نے اس پر 3 بار پابندی عائد کی ہے کیونکہ ان کے چہرے پر بہت زیادہ ٹیٹو ہونے کی وجہ سے لوگ اس کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو رپورٹ کرتے ہیں۔

ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ ان سے متنفر لوگوں نے انہیں کئی بار ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے دور رہنے پر مجبور کیا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ یہاں تک کہ پاگل بھی کہتے ہیں لیکن وہ لوگوں کے تبصروں کا جواب نہیں دیتی۔

میلیسا کو صرف سوشل میڈیا پر ہی تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ اپنی منفرد شکل کی وجہ سے مختلف کیفے وغیرہ سے بھی باہر نکالا جاتا رہا ہے۔
ان کے مطابق وہ ڈرائیونگ بھی اس لیے نہیں سیکھ پاتیں کیونکہ ڈرائیونگ انسٹرکٹر ان سے ڈرتے تھے۔

 

@catchupnews Melissa Sloan says that most of her tattoos are ‘prison style’, inked at home by her partner and she often suffers from infection as her skin doesn’t always heal well #catchupnews #tattoo #schoolplay #parents ♬ Violin – Grooving Gecko

میلیسا سلواین نے بتایا کہ اس کے ٹاک ٹاک اکاؤنٹس کے ساتھ مسائل اس وقت شروع ہوئے جب انہوں نے اپنی شیئر کی جانے والی ویڈیوز پر بڑی تعداد میں منفی تبصرے موصول ہونے کے بعد انہیں ہٹانے کی کوشش کی تو نہ صرف ان کے اکاؤنٹ پر بلکہ بیک اپ اکاؤنٹ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

46 سالہ مسی نے بتایا کہ ٹک ٹاک پراس کا تیسرا اکاؤنٹ بھی 24 گھنٹے کے اندر ہی بند کیا جا چکا ہے۔ جب انہوں نے اپیل کرنے کی کوشش کی تو بتایا گیا کہ وہ اپنےاکاؤنٹ پر واپس نہیں آسکتیں۔

برطانیہ کے ڈیلی اسٹار اخبار نے میلیسا سلواین کے اکاؤنٹ کے لیے ٹک ٹاک سے رابطہ کیا۔ جس پر ٹک ٹاک کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی گائیڈ لائنز کا خاکہ موجود ہےجن کے مطابق ہم اپنے پلیٹ فارم کے لیے مواد کی اجازت دیتے ہیں۔ ہم بغیر کسی وجہ کے مواد کو نہیں ہٹائیں گے۔

میلیسا کا کہنا ہے کہ وہ لوگ کی جانب سے مسلسل حوصلہ شکنی کے مظاہرے سے نہیں گھبرائیں گی اور ٹک ٹاک پر اپنا چوتھا اکاؤنٹ بنانےکی کوشش کریں گی۔

میلیسا سلواین نے اپنا پہلا ٹیٹو 20سال پہلے بنوایا تھا اور انہیں ٹیٹو بنوانا پسند ہے۔ان کے چہرے پر ٹیٹو کی 3 تہیں ہیں۔

ان کے پاس ٹیٹو کے لیے اپنا کمرہ موجود ہے اور جب اسے ایسا لگتا ہے کہ اسے ٹیٹو کی ضرورت ہے تو وہ بنوا لیتی ہیں۔

میلیسا نے تسلیم کیا ہے کہ اس کا ٹیٹو بنوانے کا جنون اب تھوڑا کم ہوا ہے کیونکہ اسے صحت سے متعلق  بہت سے مسائل در پیش ہیں۔ انہیں علم نہیں کہ ان کی جلد میں موجود سیاہی کی مقدار کس حد تک ان کی صحت کے لیے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp