چینی عدالت نے 78 سالہ امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی عدالت نے 78 سالہ امریکی شہری جان شنگ وان لیونگ کے خلاف ملنے والے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملکی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور دشمن ملک امریکا کے لیے جاسوسی کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے ’سی این این‘ کے مطابق دہری شہریت کے حامل جان شنگ وان لیونگ، ہانگ کانگ کے مستقل رہائشی ہیں اور امریکی پاسپورٹ بھی رکھتے ہیں۔ ان کے خلاف امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 2021 میں تحقیقات کی گئی تھیں۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ جان شنگ وان لیونگ کو کب گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں قانونی چارہ جوئی کے لیے کیا مواقع اور سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ کیوںکہ چین میں حساس مقدمات کی بند کمرہ ٹرائل معمول کی بات ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب چین نے جاسوسی کے الزام میں کسی کو سزا سنائی ہو۔ ایک ممتاز چینی صحافی کو فروری 2022 کو جاپانی سفارت کار کے ساتھ لنچ کرتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ان پر بھی جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسی طرح 2019 میں چینی نژاد آسٹریلوی مصنف یانگ جون کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ چین ہانگ کانگ کو اپنا علاقہ تصور کرتا ہے اور اسے خصوصی انتظامی یونٹ کے طور پر چلاتا ہے تاہم مقامی آبادی خود کو خودمختار ریاست کے باسی کے کہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو