وژن پاکستان 2030 سیلاب متاثرہ نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے، شاہد آفریدی

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف سماجی شخصیت شاہد خان آفریدی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ’وژن پاکستان 2030‘ منصوبے کو ملک کے نوجوانوں اور سیلاب متاثرین کے لیے امید کی کرن قرار دیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن اگر حکومت، نجی شعبہ اور عوام ایک ٹیم کی طرح متحد ہو جائیں تو ترقی کی نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’مرد کا بچہ ہے تو آمنے سامنے بات کرے‘ شاہد آفریدی کا عرفان پٹھان کو کرارا جواب

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کرکٹ میں ایک ٹیم بن کر کھیلتے ہیں تو دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں کو بھی شکست دیتے ہیں۔ آج وہی جذبہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے دکھانے کا وقت ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری مواقع فراہم کرنا اصل ترقی ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے متاثرہ نوجوان نہ صرف خود کفیل ہوں گے بلکہ ملکی معیشت میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: محمد یوسف کا شاہد آفریدی کیخلاف عرفان پٹھان کی غیرشائسہ زبان پر ردعمل، اپنے ایک بیان کی بھی وضاحت کردی

شاہد آفریدی کو وژن پاکستان 2030 کا برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ذاتی طور پر اس منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ