ترکیہ امریکی کمپنی سے گیس خریدے گا، 20 سالہ معاہدہ طے پاگیا

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکی نے امریکی مائع قدرتی گیس (LNG) خریدنے کے لیے سوئس ٹریڈنگ کمپنی مرکیوریا کے ساتھ 20 سالہ معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان ترک وزیر توانائی الپارسلان بائرقدار نے بدھ کو کیا۔ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یورپ پر روسی توانائی کی خریداری روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

یہ ڈیل ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ٹرمپ کی جمعرات کو ہونے والی ملاقات سے قبل طے پائی ہے۔ روس اس وقت ترکی کا سب سے بڑا گیس سپلائر ہے، تاہم انقرہ نے حالیہ برسوں میں توانائی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ رواں سال روس کے ساتھ گیس درآمدی معاہدوں کی مد میں کم از کم 16 ارب مکعب میٹر کے سودے ختم ہو رہے ہیں، جن کی تجدید تاحال نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کا اسرائیل کے ساتھ توانائی کے معاہدے پر بات چیت روکنے کا اعلان

ترک سرکاری کمپنی بوتاش (BOTAS) نے یہ معاہدہ نیویارک میں ایردوان کے دورے کے دوران کیا۔ معاہدے کے تحت 2026 سے ترکی کو سالانہ 4 ارب مکعب میٹر LNG فراہم کی جائے گی، جبکہ مجموعی طور پر تقریباً 70 ارب مکعب میٹر کی فراہمی کا امکان ہے۔ گیس کی ترسیل امریکی لوڈنگ ٹرمینلز سے ہوگی، جسے ترکی، یورپ اور شمالی افریقہ کے ریگیسیفیکیشن پلانٹس پر اتارا جائے گا۔

وزیر توانائی بائرقدار نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکہ کے ساتھ 100 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف میں نمایاں کردار ادا کرے گا، اس کے ساتھ ہی توانائی کے شعبے میں سپلائی سکیورٹی اور تنوع بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: استنبول کے آسمان پر روشنی کا پراسرار ہیولیٰ، ویڈیو وائرل

ترکی کی وزارت توانائی کے مطابق، بوتاش نے آسٹریلیا کی سب سے بڑی گیس پروڈیوسر کمپنی ووڈسائیڈ انرجی کے ساتھ بھی ایک طویل المدتی ابتدائی معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت 2030 سے شروع ہونے والے نو سالہ دورانیے میں 5.8 ارب مکعب میٹر LNG فراہم کی جائے گی۔ زیادہ تر سپلائی کمپنی کے امریکی ریاست لوزیانا میں واقع ایل این جی پراجیکٹ سے ہوگی۔

اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال ترکی نے 52 ارب مکعب میٹر گیس درآمد کی، جس میں سے 40 فیصد روس سے آئی۔ امریکہ پانچواں بڑا سپلائر تھا، جو الجزائر سے معمولی پیچھے رہا، اور اس نے ترکی کو 10 فیصد گیس فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ: ازمیر میں جنگلاتی آگ بے قابو، 50 ہزار سے زائد افراد کا انخلا

توانائی کے یہ نئے معاہدے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ترکی واشنگٹن کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پیر کو انقرہ نے 2018 میں عائد کیے گئے جوابی ٹیرف ختم کر دیے تھے، جو امریکی گاڑیوں اور پھلوں سمیت کئی درآمدی اشیا پر لگائے گئے تھے۔ اس فیصلے کو ایردوان اور ٹرمپ کی ملاقات سے قبل نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے۔

بوتاش ترکی میں تیل و گیس کے بنیادی ڈھانچے اور گیس تجارت کی ذمہ دار کمپنی ہے، جبکہ مرکیوریا دنیا کی سب سے بڑی توانائی و کموڈٹی گروپس میں شمار ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لداخ میں پُرتشدد مظاہرے 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جی 77 اور چین وزارتی اجلاس: جنوبی ممالک کے مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے، اسحاق ڈار

نیویارک: عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور امریکی صدر کے اہم اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

شان مسعود ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 تک پاکستان کے کپتان برقرار

ویڈیو

مارخور اور آئی بیکس کے شکار کے مہنگے ترین پرمٹ، بولی کیسے ہوتی ہے؟

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی معاہدے کا عام آدمی کو کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات

کالم / تجزیہ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی 

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں