ترکیہ: ازمیر میں جنگلاتی آگ بے قابو، 50 ہزار سے زائد افراد کا انخلا

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں لگی شدید جنگلاتی آگ دوسرے روز بھی بے قابو ہے، جس کے باعث 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ازمیر ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

ترکیہ کے وزیر جنگلات ابراہیم یومکلی نے پیر کو بتایا کہ آگ کو رات بھر تیز ہواؤں نے مزید پھیلا دیا، خاص طور پر ’کویوچک‘ اور ’دوگان بے‘ کے علاقوں میں، جہاں ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔

وزیر کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز، فائر فائٹنگ طیارے، دیگر زمینی گاڑیاں اور 1000 سے زائد اہلکار مصروف عمل ہیں۔ بعد ازاں ترکیہ کی قدرتی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ازمیر اور آس پاس کے 41 علاقوں سے 50 ہزار سے زائد شہریوں کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

ازمیر کا ادنان مندریس ایئرپورٹ بھی حفاظتی اقدامات کے تحت پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پُراسرار چیز جلتے ہوئے آسمان سے نیچے آگری، ویڈیو وائرل

ترک میڈیا کے مطابق، ابتدائی آگ اتوار کو سفری حصار اور مندریس کے اضلاع کے درمیان لگی، جسے 117 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے مزید پھیلا دیا۔ کچھ علاقوں میں ہیلی کاپٹرز بھی عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیے گئے، جس کے باعث صرف 2 واٹر بمبرز اور زمینی ٹیمیں فائر فائٹنگ پر مامور رہیں۔

اورکمیز گاؤں کے رہائشیوں نے گھروں کو بچانے کے لیے خود درخت کاٹ کر آگ کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کیں۔ ترکیہ کے ساحلی علاقوں کو گزشتہ چند برسوں سے موسم گرما کے دوران شدید آگ کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال ماحولیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج) کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ازمیر میں جنگلاتی آگ پر ترک عوام سے اظہارِ ہمدردی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں جاری شدید جنگلاتی آگ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایکس پوسٹ بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ازمیر صوبے میں پھیلتی ہوئی تباہ کن جنگلاتی آگ سے نہایت افسردہ ہوں۔ میں اپنے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آگ کو جلد از جلد قابو میں لایا جا سکے گا اور جانی و مالی نقصان کم سے کم ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل اثاثے پاکستان کی معیشت، برآمدات اور اسلامی فنانس کے لیے گیم چینجر بن سکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی میڈیا سے گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘