لداخ میں پُرتشدد مظاہرے 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے زیرِ انتظام وفاقی علاقے لداخ میں ریاستی درجہ اور مقامی افراد کے لیے روزگار کے کوٹے کے مطالبے پر ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے دوران کم از کم 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شہر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں بی جے پی کے دفتر سمیت کئی عمارتوں کو آگ لگائی گئی، پولیس کی گاڑیاں نذرِ آتش ہوئیں اور متعدد افراد کو تشدد کے واقعات کے باعث زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں 20 سے زائد پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 2019 میں لداخ کو مقبوضہ جموں و کشمیر سے الگ کرکے وفاقی خطہ بنانے کے بعد اس کی خودمختاری ختم کر دی گئی، اس لیے اسے دوبارہ خصوصی درجہ دیا جائے تاکہ مقامی ادارے قبائلی علاقوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کو شدید دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کر لیے

مظاہرین کے رہنما تھپستان تسوانگ نے کہا کہ نوجوانوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دی جائیں گی، جبکہ دیگر رہنماؤں نے عوام سے پرامن جدوجہد پر زور دیا۔ دوسری جانب لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے ویڈیو پیغام میں شہریوں سے تشدد ختم کرکے امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر اجتماعات اور احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ لداخ کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگلا دور 6 اکتوبر کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی 77 اور چین وزارتی اجلاس: جنوبی ممالک کے مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے، اسحاق ڈار

نیویارک: عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور امریکی صدر کے اہم اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

شان مسعود ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 تک پاکستان کے کپتان برقرار

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

ویڈیو

مارخور اور آئی بیکس کے شکار کے مہنگے ترین پرمٹ، بولی کیسے ہوتی ہے؟

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی معاہدے کا عام آدمی کو کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات

کالم / تجزیہ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی 

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں