اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
Chief Adviser Professor Muhammad Yunus holds a meeting with Pakistan Prime Minister Shehbaz Sharif on the sidelines of the UN General Assembly at the UN Headquarters in New York on Wednesday. 🇧🇩🇵🇰 pic.twitter.com/6ivO1SRSzD
— Resistance.🇧🇩 (@Abubakar1594673) September 25, 2025
ملاقات میں تجارت، علاقائی تعاون اور عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے جیسے اہم پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ پاکستان باہمی عزت، رواداری اور اعتماد کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ دونوں ممالک خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ مقاصد کے حصول میں ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔
چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور ثقافتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا تعاون برصغیر اور خطے میں استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستانہ اور گرم جوش انداز میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ممالک کی برصغیراور خطےکے استحکام اور لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ عزم کے لیے مل کر کام کرنے کی عکاس ہے۔