ایشیا کپ: بھارت اور پاکستان کھلاڑیوں کے خلاف آئی سی سی میں شکایات درج

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے بعد میدان میں پیدا ہونے والی کشیدگی نے سرکاری سطح پر شکایات کی شکل اختیار کر لی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور بلے باز صہیبزادہ فرحان کے خلاف ان کے رویے اور اشاروں پر آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شکایت بدھ کو ای میل کے ذریعے بھیجی گئی، جس کی وصولی آئی سی سی نے تصدیق کر دی ہے۔

شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صہیبزادہ فرحان نے نصف سنچری کے بعد غیر شائستہ انداز میں جشن منایا جبکہ حارث رؤف نے باؤنڈری لائن پر موجود شائقین کی جانب اشارے کیے، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: بھارت فائنل میں، سری لنکا دوڑ سے باہر ہو گیا

آئی سی سی کے ضابطے کے مطابق اگر دونوں کھلاڑی تحریری طور پر الزامات سے انکار کرتے ہیں تو انہیں میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے پیش ہونا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔

پی سی بی کے مطابق سوریا کمار نے 14 ستمبر کو کھیلے گئے پہلے پاک-بھارت میچ میں فتح کو پاہلگام حملے کے متاثرین اور بھارتی مسلح افواج کے نام کرنے کا بیان دیا، جو “سیاسی نوعیت” کا حامل تھا۔

یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سپر فورز کے میچ میں نہ صرف کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی بلکہ شائقین میں بھی ماحول کشیدہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کا فائنل بھارت سے ہوا تو جیتیں گے، شاہین آفریدی

اس میچ میں پاکستانی بولرز حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کا بھارتی اوپنرز شبمن گل اور ابھیشیک شرما کے ساتھ لفظی جھگڑا ہوا، جس نے اس مقابلے کو مزید تنازعات میں دھکیل دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’وفاقی حکومت جواب دے‘، بلاول بھٹو کا ایک بار پھر بینظیر انکم سپورٹ کے تحت سیلاب زدگان کی مدد پر زور

قدرت کے ننھے چراغ کہاں گئے؟

جائیداد تنازعات میں اوور سیز کو فوری انصاف ملے گا، حکومت کا خصوصی عدالتیں بنانے کا اعلان

گردشی قرضے کے خاتمے کی اسکیم کا آغاز، وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک سے ورچوئل شرکت

آئین سے ماورا مطالبات ناقابل قبول، وفاقی وزرا کی مظفرآباد میں پریس کانفرنس

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی