الزائمر کی ابتدائی تشخیص کا امکان: دماغی بایو مارکر دریافت

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرینِ دماغی سائنس نے ایک ایسا بایو مارکر دریافت کیا ہے جو الزائمر کی بیماری کو علامات ظاہر ہونے سے کئی دہائیاں پہلے شناخت کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الزائمر سے بچاؤ میں مددگار وٹامنز، تحقیق کیا کہتی ہے؟

اس انکشاف کو ماہرین الزائمر کے علاج کے طریقہ کار میں انقلابی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔

نئی دریافت

یہ دریافت کولمبیا کے نیورو سائنسدان فرانسسکو لوپیرا کی سربراہی میں کی گئی، جو یونیورسٹی آف اینٹیوکیا کے نیوروسائنس گروپ اور فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی (میامی) کے ماہرین کے ساتھ مل کر تحقیق کر رہے تھے۔

محققین کے مطابق یہ مارکر دماغی سوزش (Brain Inflammation) سے منسلک ہے، جو یادداشت میں کمی اور ذہنی انحطاط سے پہلے پیدا ہوتی ہے۔

یہ مارکر ٹرانس لوکیٹر پروٹین (TSPO) کہلاتا ہے اور اس کی غیر معمولی سرگرمی ابتدائی وارننگ کا سگنل ہو سکتی ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو جینیاتی طور پر الزائمر کے خطرے سے دوچار ہیں۔

 تحقیق کی تفصیلات

تحقیق میں ان خاندانوں کو شامل کیا گیا جن میں پریسینیلن 1 (Presenilin 1) جین کی تبدیلی پائی جاتی ہے، جو الزائمر کی قبل از وقت شروعات کا سبب بنتی ہے۔

ماہرین نے نیوروامیجنگ اور مالیکیولر تجزیے کے ذریعے دریافت کیا کہ TSPO پروٹین بیماری کے ظاہر ہونے سے 20 سال پہلے تک فعال ہو سکتا ہے۔

روک تھام اور ممکنہ علاج

فرانسسکو لوپیرا کے مطابق یہ دریافت ہمیں الزائمر کی پیشگی دوا کی طرف لے جاتی ہے۔ یہ صرف علاج نہیں بلکہ پیش بندی کے بارے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’ bad کولیسٹرول‘ جو ڈیمنشیا اور الزائمر کی بیماری سے بچاتا ہے

تحقیق کے شریک سربراہ اور فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کالج آف پبلک ہیلتھ کے ڈین ٹومس آر. گیولارٹے نے کہا کہ اگر اس معلومات کو استعمال کر کے بیماری کی پیش رفت کو صرف پانچ سال بھی مؤخر کیا جا سکے تو الزائمر کی شرح کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے اور مریضوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

 لاطینی امریکا میں بڑھتا ہوا خطرہ

یونیورسٹی آف اینٹیوکیا کے مطابق لاطینی امریکا میں 60 سال سے زائد عمر کے 8 سے 10 فیصد افراد ڈیمینشیا کا شکار ہیں اور خطے کی آبادی ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں تیزی سے بوڑھی ہو رہی ہے، جس سے صحت کے نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

چلی کے عوامی صحت کے ماہر کلاڈیو رومان کے مطابق خطے میں الزائمر کی ابتدائی تشخیص عام طور پر محدود اور تاخیر کا شکار ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم اپنے ممالک کی بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کو دیکھتے ہیں تو بیماری کی پیش بندی ہی بہتر بقا کا واحد راستہ ہے۔

 عالمی تناظر

پین امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق آئندہ 20 برسوں میں لاطینی امریکا میں 1 کروڑ سے زائد افراد میں ڈیمینشیا پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جن میں سے 60 سے 70 فیصد کیسز الزائمر کے ہوں گے۔

ادارے نے یہ بھی واضح کیا کہ ڈیمینشیا بڑھاپے کا لازمی حصہ نہیں ہے اور یہ نوجوانوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ