امریکی جنگلات میں بھڑکنے والی آگ سالانہ کتنی جانیں نگل جاتی ہے؟

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک تازہ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں جنگلاتی آگ سے پیدا ہونے والا دھواں ہر سال کم از کم 41 ہزار اموات کا سبب بن رہا ہے، اور ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ 2050 تک یہ تعداد 71 ہزار سے تجاوز کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس: جنگلات میں آتشزدگی، 30 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور

سائنسی جریدے نیچر میں شائع رپورٹ کے مطابق جنگلاتی آگ کے دھوئیں میں موجود زہریلے ذرات انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہورہے ہیں، خاص طور پر پھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں کے حوالے سے۔

تحقیق کی قیادت اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہر ماحولیات پروفیسر مارشل برک نے کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگلاتی آگ کا دھواں ہماری سوچ سے کہیں زیادہ بڑا صحت کا خطرہ ہے۔

زہریلے دھویں کے نقصانات

ماہرین کے مطابق جنگلاتی آگ سے نکلنے والا دھواں صرف آنکھوں میں جلن یا سانس کی تکلیف کا باعث نہیں بنتا، بلکہ اس میں شامل باریک ذرات خون میں شامل ہو کر دمہ، دل کے امراض، پھیپھڑوں کے کینسر، قبل از وقت پیدائش اور حتیٰ کہ اسقاط حمل کا سبب بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس نئی آگ کی لپیٹ میں، 31 ہزار افراد کو انخلا کا حکم

جب آگ صرف درختوں کے بجائے عمارتوں، پلاسٹک اور دیگر کیمیائی مواد کو بھی جلا دیتی ہے تو اس سے پیدا ہونے والا دھواں مزید زہریلا اور خطرناک ہو جاتا ہے۔

مستقبل کی سنگین صورتحال

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو 2050 تک جنگلاتی آگ سے ہونے والی اموات میں 64 سے 73 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے، جو اس خطرے کو امریکا میں آب و ہوا سے پیدا ہونے والا سب سے مہلک خطرہ، یہاں تک کہ شدید گرمی، زرعی نقصانات اور توانائی کے بحران سے بھی زیادہ بنا دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موسیٰ خیل کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، جنگلی حیات شدید خطرات سے دو چار

ماہر فضائی آلودگی ڈاکٹر جوئل کافمین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ جنگلاتی آگ کا دھواں دیگر آلودگیوں کے مقابلے میں زیادہ زہریلا ہو سکتا ہے۔

ماہرین کی اپیل

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے یہ واضح ہوتا ہے کہ فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف فوری اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ امریکن لنگ ایسوسی ایشن سے وابستہ ڈاکٹر جان بالمز نے کہا کہ یہ تحقیق اس بات کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ جنگلاتی آگ اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے درمیان گہرا تعلق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان