بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ بھارت نے حسینہ شیخ کو میزبانی فراہم کی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات فروری میں، آزادانہ اور شفاف ہوں گے، ڈاکٹر محمد یونس
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقعے پر انہوں نے کہا کہ بھارت اس بات سے ناخوش ہے کہ بنگلہ دیش میں طلبا نے احتجاج کیا جس کی وجہ سے شیخ حسینہ کی حکومت کو برطرف کیا گیا۔
ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ شیخ حسینہ نے اپنے دور اقتدار میں نوجوانوں کو قتل کروایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا جعلی خبریں پھیلا رہا ہے اور ان پر طالبان ہونے کے الزامات لگا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: اسحاق ڈار، بیگم خالدہ ضیا اور ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان کیا باتیں ہوئیں؟
تاہم ڈاکٹر یونس نے کہا کہ سارک ممالک کی تنظیم سارک کو ایک قریبی خاندانی روابط کا پلیٹ فارم ہونا چاہیے بجائے اس کے کہ سیاسی تنازعات کی بنیاد بنے۔
مزید پڑھیں: حسینہ واجدمودی کی کٹھ پتلی، دونوں کی ملی بھگت خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، محمد یونس
انہوں نے کہا کہ بھارت اگر چاہے تو وہ سارک کے اصولوں کے تحت سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون قائم کرے اور سیاسی مداخلت سے گریز کرے۔