پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہاب الدین پولیو کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں لیکن اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ماحول دوست اور کم قیمت جدید شٹل تیار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کی فضاؤں میں پشاور کی خوشبو

شہاب الدین نے پشاور کے نواحی علاقے میں اپنی ایک ورکشاپ قائم کی ہے جہاں وہ دن رات محنت کرکے جدید شٹل بناتے ہیں۔

پشاور میں یہ اپنی نوعیت کی واحد ورکشاپ ہے جو اس طرح کی جدید شٹل تیار کرتی ہے۔

شہاب الدین کے مطابق وہ کباڑ سے مختلف گاڑیوں کے پرزے خرید کر استعمال کرتے ہیں۔

پہلی بار انہوں نے 14 سیٹر شٹل تیار کی جو سولر پاور پر چلتی ہے اور ایک چارج پر 100 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے مزید شٹل تیار کرنی شروع کیں۔

شہاب کے مطابق یہ شٹل زیادہ تر یونیورسٹیوں یا کیمپسز میں استعمال کے لیے موزوں ہیں اور اب تک وہ کئی شٹل تیار کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انسان کو مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ محنت جاری رکھنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا ہے ہم نے بھی ایسا ہی کیا اور اللہ نے کامیابی دی۔

شہاب الدین نے بتایا کہ ان کی پیدائش کے 2 سال بعد وہ پولیو میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے باعث چلنے پھرنے سے محروم ہوگئے اور ان کی زندگی وہیل چیئر تک محدود ہوگئی۔ تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل محنت جاری رکھی۔

مزید پڑھیے: ہاتھوں کے انگوٹھوں سے محروم چینی نوجوان کی صلاحیتوں کی دھوم

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیادہ تر چیزیں بیرون ملک سے منگوائی جاتی ہیں جبکہ خود کچھ کرنے کا ارادہ نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شٹل سروس کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور خصوصاً پشاور میں بی آر ٹی سروس کے بعد اس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

یوں تو شٹل چین سے درآمد کی جاتی ہیں جو انتہائی مہنگی ہیں لیکن شہاب الدین کی تیار کردہ شٹل کی قیمت چین کے مقابلے میں تقریباً 3 گنا کم ہے۔

شہاب الدین نے بتایا کہ وہ زیادہ تر استعمال شدہ پرزوں (کابلی پرزے) سے شٹل تیار کرتے ہیں جبکہ دیگر ضروری سامان خود تیار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پشاور کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن عائشہ بانو: اب تفتیش کے مسائل جلد حل ہوں گے

ان کا کہنا ہے کہ وہ مانگ کے مطابق شٹل بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شہاب الدین کی کاوشوں اور کامیابیوں کی تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ماہرنگ بلوچ کے لیے نوبل امن انعام کی نامزدگی میں اسرائیل اور بھارت کی دلچسپی

کینیڈا میں گرفتار خالصتانی رہنما اندر جیت سنگھ گوسل ضمانت پر رہا، اجیت ڈوول کو چیلنج

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی