شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’عظیم رہنما‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دو عظیم رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں ہی بہترین شخصیات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

سوشل میڈیا پر اس ملاقات کو خاصی توجہ حاصل ہوئی ہے، جہاں صارفین مختلف انداز میں اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ بعض صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستانی قیادت کو ’گریٹ لیڈرز‘ کہنے کو پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔

سفینہ خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی قیدی نمبر 804 عمران خان کو خبر کرے ٹرمپ ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو گریٹ لیڈر کہہ کر ویلکم کر رہا ہے۔

صحافی حامد میر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس مسکراہٹ کے پیچھے کوئی بڑی کہانی ہے؟ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چند دن بعد اس بڑی کہانی کو سمجھیں گے۔

اسد چوہدری نے ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا مزاح کا انداز لاجواب ہے، انہوں نے رافیل جہاز والا پن کوٹ پہن کر دنیا کو ایک پیغام دیا اور ساتھ ہی مودی کو بھی ٹرول کیا ہے۔

صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ ایسے مواقع پہلے بھی جب آئے ہم اصلاحات چھوڑ کر پھر سے ایزی پیسے پر لگ گئے،اگر کچھ سیکھا ہے تو ان تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور افرادی قوت کی بہتری کے لیے استعمال کریں، ان سے مچھلی کھانے کی بجائے اسے پکڑنے کا طریقہ سیکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور بھارت نے بھی امریکا سے مچھلی پکڑنا سیکھا تھا۔

سعد قیصر نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے ٹائیگر کا پروٹوکول دیکھ رہے ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے سدرہ اسلم نے کہا کہ پوری دنیا یہ منظر دیکھ رہی ہے، جبکہ بھارت اور پی ٹی آئی اشکبار ہیں۔

مسلم لیگ ن کے حامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ تو وزیراعظم شہباز شریف کے مداح نکلے۔

راجہ کبیر لکھتے ہیں کہ گزشتہ 75 سال میں جتنی عزت شہباز شریف کو نصیب ہوئی ہے اتنی آج تک کسی وزیراعظم کو نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں وہ آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟