6-0 کے اشارے پر بھارتی بورڈ کو کیا اعتراض ہے؟ حارث رؤف کا سماعت کے دوران آئی سی سی سے سوال

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور اوپنر صاحبزادہ فرحان ایشیا کپ 2025 کے سپر4 مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کیے گئے اشاروں کے معاملے پر آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے پیش ہوئے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔

سماعت کے دوران حارث رؤف سے باؤنڈری لائن پر کیے گئے 6 انگلیوں کے اشارے پر سوال کیا گیا۔ حارث نے اس الزام کو چیلنج کرتے ہوئے براہِ راست کہا کہ بتائیں 0-6 کے اشارے پر بھارتی بورڈ کو کیا اعتراض ہے؟ آپ لوگ سمجھتے ہیں اس کا مطلب کیا ہے؟ ان کا مؤقف تھا کہ ان کے خلاف لگائے گئے دعوؤں کے کوئی شواہد نہیں۔

مزید پڑھیں: آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

ادھر صاحبزادہ فرحان نے اپنی نصف سینچری کی خوشی میں مشین گن کی طرز پر بیٹ گھمانے کے اشارے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی سیاسی پہلو نہیں تھا۔ ان کے مطابق، یہ جشن پشتون ثقافت اور روایات کا حصہ ہے۔

میچ ریفری رچی رچرڈسن نے حارث کے سوال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تنازع اس وقت شروع ہوا جب بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے شکایت درج کرائی اور دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کے اشاروں کو اشتعال انگیز قرار دیا۔

یاد رہے کہ 21 ستمبر کو کھیلے گئے اس میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں اور گرماگرمی کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ