ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے سپر اوور میں سری لنکا کو شکست دے دی۔
اس سے قبل بھارت اور سری کا میچ 202 رنز پر برابر ہوگیا۔ سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا کی شاندار سنچری بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی، جبکہ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کی جارحانہ نصف سنچری ٹیم انڈیا کے بڑے اسکور کی بنیاد بنی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، ابھیشیک شرما نے محمد رضوان اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے، ابھیشیک شرما نے صرف 31 گیندوں پر 61 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
A nail biting clash ends with India edging past Sri Lanka in the Super Over 🔥#INDvSL 📝: https://t.co/RoEevXOJrW pic.twitter.com/nxqTKZ525w
— ICC (@ICC) September 26, 2025
تلک ورما 49 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سنجو سیمسن نے بھی 39 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے دسُن شاناکا، ونیندو ہسارانگا، ماہیش تھکشنا اور چریتھ اسالانکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 107 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، ان کے ساتھی اوپنر کُسل پریرا نے بھی 32 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کو شکست دے کر پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، 28 ستمبر کو بھارت سے مقابلہ ہوگا
تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور میچ دلچسپ موڑ پر پہنچ گیا۔ کپتان اسالانکا صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کامندو مینڈس 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
A glorious maiden T20I century for Pathum Nissanka 🌟👏#INDvSL 📝: https://t.co/RoEevXOJrW pic.twitter.com/wSuFSCRmmm
— ICC (@ICC) September 26, 2025
اختتامی لمحات میں شاناکا کے 22 ناٹ آؤٹ رنز کے باوجود سری لنکا بھی مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 202 رنز بنا سکا اور یوں میچ ٹائی ہوگیا۔
بھارتی باؤلرز میں کلدیپ یادو، ورون چکرورتی، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ ہرشیت رانا مہنگے ثابت ہوئے اور 4 اوورز میں 54 رنز دے بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارت فائنل میں، سری لنکا دوڑ سے باہر ہو گیا
دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، سپر اوور میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے 2 رنز بنائے، جواب میں بھارت نے پہلی گیند پر 3 رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل اتوار کے روز روایتی حریف پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔