اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی شیاؤمی نے اپنے نئے ہائی اینڈ اسمارٹ فونز شیاؤمی 17 پرو اور شیاؤمی 17 پرو میکس لانچ کر دیے ہیں، جنہیں ایپل کے آئی فون 17 سیریز کے مقابلے میں مزید جدید فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے
جمعہ 26 ستمبر 2025 کو ایک لائیو اسٹریم کے دوران شیاؤمی کے سی ای او لی جون نے ان ڈیوائسز کی نقاب کشائی کی اور دعویٰ کیا کہ یہ فون بیٹری لائف، ڈسپلے کوالٹی اور کیمرا پرفارمنس میں منفرد ہیں۔
شیاؤمی 17 پرو میں 6.3 انچ کا ایل ٹی پی او ڈسپلے (1-120Hz) اور 2.7 انچ کا بیک ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس میں اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ Gen 5 چپ، 16GB تک ریم اور 1TB اسٹوریج کی سہولت موجود ہے۔
کیمرا سیٹ اپ تین 50MP لینز پر مشتمل ہے، جس میں پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینس 5x زوم اور میکرو کیپس شامل ہیں۔ فون کو 6,300mAh بیٹری سے لیس کیا گیا ہے جس میں 100W وائرڈ، 50W وائرلیس اور 22.5W ریورس چارجنگ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی عوامی مصنوعی ذہانت خواص کو چیلنج کر رہی ہے
شیاؤمی 17 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے اور 2.9 انچ کا بیک اسکرین موجود ہے۔ یہ 7,500mAh بیٹری کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے، جس میں وہی چارجنگ اسپیڈز فراہم کی گئی ہیں۔ اس میں بڑا ٹیلی فوٹو سینسر f/2.6 اپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے تاکہ زومنگ کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے۔
کمپنی کے مطابق شیاؤمی 17 پرو کی قیمت 700 ڈالر سے شروع ہو کر 840 ڈالر تک ہے، جبکہ شیاؤمی 17 پرو میکس کی قیمت 840 سے 980 ڈالر کے درمیان ہے۔ یہ فونز فی الحال چین میں دستیاب ہیں جبکہ جلد ہی عالمی مارکیٹ میں بھی لانچ کیے جائیں گے، جہاں قیمتیں کچھ زیادہ ہوں گی۔